مجھے قتل کرنے کا پلان سی آصف زرداری نے بنایا ہے
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چئیرمین آصف زرداری نے ان کے قتل کے لیے ایک نیا منصوبہ بنایا ہے۔
لاہور میں زمان پارک میں واقع اپنی رہائش گاہ سے ایک ویڈیو لنک کے ذریعے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے اصف زرداری کے ‘پلان سی’ کا ذکر کیا جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ انہوں نے اپنی جان پر قاتلانہ حملے کے لیے ایک دہشت گرد تنظیم کو رقم ادا کی ہے۔
آصف زرداری کا عمران خان متعلق پلان سی
اب انہوں نے پلان سی بنایا ہے اور اس کے پیچھے آصف زرداری ہیں۔ اس کے پاس کرپشن کا بہت پیسہ ہے جسے وہ سندھ حکومت سے لوٹ کر الیکشن جیتنے پر خرچ کرتا ہے۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ زرداری نے ایک دہشت گرد تنظیم کو پیسے دیے ہیں اور طاقتور ایجنسیوں کے لوگ اسے سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | مریم نواز آج پاکستان واپس آئیں گی
یہ بھی پڑھیں | پی ٹی آئی نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
گزشتہ سال نومبر میں وزیر آباد میں ان پر دہشتگردانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے مزید کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کے نام پر ’پلان بی‘ کے تحت انہیں قتل کرنے کی سازش کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مجھے مارنے کے اپنے منصوبے میں تقریباً کامیاب ہو گئے تھے لیکن اب وہ پلان سی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
قتل کرنے کی سازش
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے چار لوگ تھے جنہوں نے مجھے قتل کرنے کی سازش بند کمرے میں کی۔ جب مجھے اس سازش کا علم ہوا تو میں نے ویڈیو بنا کر بیرون ملک بھیج دی اور جلسہ عام میں اعلان کیا کہ اگر کچھ ہوا تو ویڈیو جاری کر دی جائے گی۔
اگلے حملے سے قوم کو آگاہ کر رہا ہوں
اب وہ مجھ پر اگلا حملہ کرنے جا رہے ہیں جس سے میں آج قوم کو آگاہ کر رہا ہوں۔ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور میں کسی سے نہیں ڈرتا۔ میں بہرحال انتخابی مہم چلاؤں گا۔