متحدہ عرب امارات (UAE) جیسے خوبصورت ملک کا سفر کرنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔ چاہے وہ دبئی کی فلک بوس عمارتیں ہوں یا ابوظہبی کے تاریخی مقامات ہر سال لاکھوں پاکستانی وہاں سیاحت، ملازمت یا رشتہ داروں سے ملنے کے لیے جاتے ہیں۔ لیکن اس سفر کی تیاری میں سب سے اہم اور پہلا مرحلہ ہوتا ہے سستا اور محفوظ ٹکٹ خریدنا۔
اس آرٹیکل میں آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ UAE (دبئی، شارجہ، ابوظہبی) کے ٹکٹ سستےاور محفوظ طریقے سے کہاں سے خرید سکتے ہیں۔
آن لائن ٹریول ویب سائٹس اور ایپس
آج کے دور میں کئی آن لائن پلیٹ فارمز ایسے ہیں جو UAE کے سستےٹکٹ فراہم کرتے ہیں ۔ ان میں سے چند مشہور ویب سائٹس درج ذیل ہیں۔
ان ویب سائٹس پہ آپ قیمتوں کا آسان موازنہ کرسکتے ہیں۔ فوری بکنگ کے ساتھ ساتھ ڈسکاؤنٹ آفرز اور پرومو کوڈز بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
قابل اعتماد ٹریول ایجنٹس
اگر آپ آن لائن بکنگ میں آسانی محسوس نہیں کرتے تو کسی اچھے ریپیوٹ والے ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کریں۔ وہ نہ صرف آپ کو اچھا ریٹ دے سکتے ہیں بلکہ ویزا اور رہائش کے متعلق بھی رہنمائی کر سکتے ہیں۔ کچھ مشہور پاکستانی ٹریول ایجنٹس درج ذیل ہیں۔
سستا اور محفوظ ٹکٹ خریدنے کےلیے چند مفید مشورے
ہمیشہ رجسٹرڈ اور تجربہ کار ایجنٹس سے ہی ٹکٹ خریدیں تاکہ فراڈ سے بچا جا سکے۔
سستا ٹکٹ خریدنے کےلیے سفر کی تاریخ سے پہلے بکنگ کریں جتنا جلدی ٹکٹ بک کریں گے قیمت اتنی کم ہوگی۔
فلائٹ کا دن اور وقت دیکھیں۔ ویک ڈے (منگل، بدھ) کو ٹکٹ نسبتاً سستے ہوتے ہیں۔
اکثر اوقات ریٹرن ٹکٹ لینے پر بھی قیمت کم ہو جاتی ہے۔
مختلف ایئرلائنز جیسے Emirates، PIA، Air Arabia، Flydubai کے کرایے چیک کریں۔ اور موازنہ کریں کو کون سا آپ کےلیے مناسب ہے۔
سستے ٹکٹ کی پیشکش کے لیے ویب سائٹس پر الرٹ آن کریں۔
فراڈ سے بچنے کےلیے صرف معروف اور مستند ویب سائٹس یا ایجنٹس سے خریداری کریں۔کسی بھی ایجنٹ کو ایڈوانس رقم دینے سے پہلے تصدیق ضرور کریں۔
ریسیٹ یا کنفرمیشن ای میل ضرور حاصل کریں۔
یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات میں نوکریاں تلاش کرنے کےلیے بہترین ویب سائٹس