پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد
متحدہ عرب امارات كی قیادات كی ہدایات کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے دو امدادی طیارے؛ ایک اسلام آباد اور ایک کراچی؛ پہنچ گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر مہیا کی جانے والی امداد کے تسلسل كا چوتیسواں طیارہ ہے جس میں ٹنوں خوراک، طبی سامان اور خیمے موجود ہیں۔
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ اور كراچی میں اماراتی قونصل خانہ كے زیر نگرانی امارات ریڈ کریسنٹ نے بلوچستان اور سندھ كے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم كیا۔
متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ جب بھی پاکستان کو مدد کی ضرورت پیش آئی ہے، اولین صفوں پر رہ کر امداد فراہم کی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پردیسی پاکستانیوں کو صحت اور دیگر تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
کاروبار یا نوکری کے اعتبار سے بڑی سطح پر مواقع پائے جاتے ہیں
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان اور اس کے باسیوں کا ایک الگ پیار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد متحدہ عرب امارات میں روزگار کی غرض سے مقیم ہے۔ متحدہ عرب امارات ایک ایسا ملک ہے جو محفوظ ہے جبکہ کاروبار یا نوکری کے اعتبار سے بڑی سطح پر مواقع پائے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | پرنس چارلس کو ملکہ برطانیہ کی کتنی دولت ملے گی؟
یہ بھی پڑھیں | ۹ اماراتی فلاحی تنظیموں کی پاکستان کی حمایت میں “ہم اکٹھے کھڑے ہیں” انیشی ایٹو میں شمولیت
پاکستان کے مختلف شعبوں اور اس کی ترقی میں متحدہ عرب امارات کی شمولت ہمیشہ اہم رہی ہے۔
کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ جنرل
حال ہی میں کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ جنرل اور ایمریٹس ریڈ کریسنٹ کے وفد نے کرکٹ چیریٹی میچوں میں شرکت کی ہے جس سے حاصل ہونے والی آمدنی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے دی جائے گی۔
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے قائم مقام سفیر جناب راشد عبدالرحمٰن الزمر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جناب انتونیو گوٹیرس کے دورہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے عطیہ دہندگان وبین الاقوامی تنظیموں کے لیے بریفنگ اور پینل ڈسکشن میں بھی شرکت کی۔