متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے گزشتہ روز سوموار کو کئی مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں کا اعلان کیا ہےا جس کا مقصد مزید ترقی و خوشحالی کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
عمان کے سلطان کا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کی طرف سے اعلان کردہ معاہدوں میں ریلوے، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے علاوہ سرمایہ کاری، قابل تجدید توانائی، اور پائیداری سمیت متعدد شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
اس اعلان میں عمان کے سلطان کے ہمراہ آنے والے وفد کے ساتھ متعدد شیوخ، وزراء اور اعلیٰ عہدے داروں نے بھی شرکت کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد دونوں ممالک اور عوام کو متحد رکھنے والے عناصر کے مطابق تاریخی تعلقات کی مضطوبی اور عوام کی امنگوں کو پورا کرنا ہے۔
علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال
دونوں فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ابوظہبی کے قصر الوطن میں ملاقات کے آغاز پر اماراتی صدر نے عمانی سلطان اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیرمقدم کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے کہا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد متحدہ عرب امارات اور عمان میں خوشحالی کو مزید فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمانی سلطان دورہ دوطرفہ مضبوط تعلقات کی نمائندگی کرتا ہے جس سے دونوں ممالک کی عوام کی خوشحالی اور ترقی میں اضافہ ہوگا۔
دونوں ممالک کے صدور نے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے جس کا مقصد ترقی و خوشحالی میں مزید ایک قدم آگے بڑھانا ہے۔