اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ماڈل عظمی خان پر تشدد، ایف آئی آر درج

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
مئی 28, 2020
in اہم خبریں, فلمیں انڈسٹری نیوز
ماڈل عظمی خان پر تشدد، ایف آئی آر درج

مئی 28 2020: (جنرل رپورٹر) ماڈل عظمی خان نے اپنے اوپر ہونے والے تشدد پر مقدمہ درج کروا لیا ہے- یہ مقدمہ ملک ریاض کی صاحبزادیوں اور اور 15 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق یہ مقدمہ لاہور ڈیفینس میں درج کیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کہتے ہیں کہ مقدمے کی تفتیش میرٹ پر ہو گی

درج کی گئی ایف آئی آر میں زبرستی گھر میں گھسنے, مارنے, دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں- عظمی خان کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے گھر میں توڑ ہھوڑ کی, ان کی بہن کو آتے ہی سر پر بوتل مار کر زخمی کیا نیز حملہ آور گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے تھے جبکہ عظمی خان اور ان کی بہن دونوں اعتکاف میں تھیں

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند خواتین مسلح افراد کے ساتھ عظمی خان کے گھر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کرتے ہیں اور جان سے مارنے سمیت دیگر دھمکیاں بھی دیتے ہیں- ایک حملہ آور خاتون اپنے سیکورٹی گارڈ سے عظمی خان کے ساتھ زیادتی کرنے کو بھی کہتی ہے

اس کے علاوہ کچھ اور وڈیوزبھی زیر گردش ہیں جن میں ایک میں نامعلوم خاتون عظمی خان کو آئی ایس آئی کے زریعے اٹھوانے کی بات کرتی ہے- ایک دوسری وڈیو میں خود نظر نا آنے والی خاتون اداکارہ عظمی خان سے کسی عثمان نامی شخص سے متعلق تعلقات رکھنے سے متعلق سوال کرتی ہے

یہ بھی پڑھیں:  انڈس واٹر ٹریٹی معطل، اٹاری بارڈر بند

اس واقعے کے بعد عظمی خان نے فیسبک اکاونٹ سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب میں جو کھو سکتی تھی وہ کھو دیا لہذا ملک کے طاقتور لوگوں کے خلاف خون کے آخری قطرے تک لڑوں گی- انہوں نے دعوی کیا کہ ملک ریاض کی بیٹیوں عنبر ملک اور پشمینہ ملک نے غنڈوں سمیت آدھی رات ان کے گھر میں داخل ہو کر تشدد کیا

عظمی خان نے مزید کہا کہ میرے والدین پہلے ہی اس دنیا میں نہیں لہذا آپ انہیں نہیں مار سکتے زیادہ سے زیادہ مجھے قتل کر سکتے ہیں مگر میں اب لڑوں گی

انہوں نے پنجاب پولیس سے ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے میں بھی اتنی ہی پاکستانی ہوں جتنا کہ ملک ریاض ہے

یاد رہے کہ لاہور ڈیفینس کالونی میں عظمی خان کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

مئی 9, 2025
پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے محمد اورنگزیب

پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے: محمد اورنگزیب

مئی 9, 2025
پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

مئی 9, 2025
پاکستانی افواج نے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائ

پاکستانی افواج نے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائے، سرحدی کشیدگی میں اضافہ

مئی 9, 2025
بھارت پاکستان کشیدگی کے باعث آئی پی ایل معطل، کرکٹ شائقین مایوس

بھارت-پاکستان کشیدگی کے باعث آئی پی ایل معطل، کرکٹ شائقین مایوس

مئی 9, 2025
پی سی بی نے پی ایس ایل میچ ملتوی کر دیا

پی سی بی نے پی ایس ایل میچ ملتوی کر دیا

مئی 8, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

مئی 9, 2025
پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے محمد اورنگزیب

پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے: محمد اورنگزیب

مئی 9, 2025
پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

مئی 9, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے