اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

ماسک نا پہننے پر جرمانہ کیا جائے گا، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر

بلال رشید by بلال رشید
نومبر 9, 2020
in تعلیم
ماسک

سٹی کمشنر افتخار علی شلوانی کے جمعہ کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کراچی میں ماسک پہنے بغیر گھر سے باہر نکلنے والے شخص کو 500 روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔  اسی طرح گلگت بلتستان میں 100 روپے سزا مقرر کی گئی ہے جبکہ اس جرمانے کا تعلق کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، ملتان ، حیدرآباد ، گلگت ، مظفر آباد ، میر پور ، پشاور ، کوئٹہ ، گوجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد ، بہاولپور ، اور ایبٹ آباد سے بھی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کمشنر آفس کراچی کی جانب سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خوف کی وجہ سے کراچی میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ کمشنر نے شہر کے تمام چھ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہری ماسک پہنے ہوئے ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں | نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے پبلک اور پرائیوٹ سیکٹرز کے 50 فیصد ورکرز کو گھر سے کام کرنے کا کہہ دیا

انہوں نے جاری حکم میں کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ شہری لازمی طور پر ماسک پہنیں۔ ماسک کے بغیر پائے جانے والوں کے متعلق ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کریں اور 500 روپے جرمانہ عائد کریں۔ کمشنر نے دکانداروں اور تاجروں سے بھی کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بازاروں اور دکانوں میں تمام ایس او پیز کو نافذ کیا جائے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  جانئے ایچ ای سی کی احساس سکالرشپ کون اور کیسے حاصل کر سکتا ہے؟

انہوں نے دکانداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بغیر کسی ماسک کے اپنی دکانوں یا بازاروں کے اندر خریداروں کو نا جانے دیں۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ڈونگ فینگ ویگو EV کی پاکستان میں قیمت، فیچرز اور مکمل تفصیلات

ڈونگ فینگ ویگو EV کی پاکستان میں قیمت، فیچرز اور مکمل تفصیلات

جنوری 15, 2026
750 روپے پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلان 15 جنوری 2026

750 روپے پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلان : 15 جنوری 2026

جنوری 15, 2026
امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ معطل کر دی

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ معطل کر دی

جنوری 15, 2026
iPhone 18 لانچ اور ڈسپلے لیک متوقع ریلیز اور خصوصیات

iPhone 18 لانچ اور ڈسپلے لیک : متوقع ریلیز اور خصوصیات

جنوری 14, 2026
مریم نواز آٹیزم سنٹر میں نوکریوں کا اعلان

مریم نواز آٹیزم سنٹر نوکریاں : اعلیٰ تنخواہوں کے ساتھ آسامیوں کا اعلان

جنوری 14, 2026
علی ترین آکسفورڈ اسکالرشپ پاکستانی طلبہ کے لیے سنہری موقع

علی ترین آکسفورڈ اسکالرشپ: پاکستانی طلبہ کے لیے سنہری موقع

جنوری 14, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ڈونگ فینگ ویگو EV کی پاکستان میں قیمت، فیچرز اور مکمل تفصیلات

ڈونگ فینگ ویگو EV کی پاکستان میں قیمت، فیچرز اور مکمل تفصیلات

جنوری 15, 2026
750 روپے پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلان 15 جنوری 2026

750 روپے پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلان : 15 جنوری 2026

جنوری 15, 2026
امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ معطل کر دی

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ معطل کر دی

جنوری 15, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔