لیپ ٹاپ کی جنریشن کیا ہوتی ہے؟
لیپ ٹاپ کی جنریشن اصل میں اس کے پروسیسر کی جنریشن کو ظاہر کرتی ہے۔ عام طور پر Intel یا AMD پروسیسرز ہوتے ہیں اور ہر چند سالوں میں نئی جنریشن آتی ہے جو پرانی کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور تیز ہوتی ہے۔
پی سی سے لیپ ٹاپ جنریشن چیک کرنے طریقہ
لیپ ٹاپ آن کریں۔
This PC یا My Computer پرائٹ کلک کریں۔
پروپرٹیز پر کلک کریں۔
ایک نئی ونڈو کھلے گی جہاں آپ کو پروسیسر کی تفصیل نظر آئے گی۔
مثال:
Intel(R) Core(TM) i5-8250U CPU @ 1.60GHz
اس میں:
i5 = پروسیسر ٹائپ
8250U=ماڈل نمبر
اس ماڈل میں 8 سے شروع ہو رہا ہے مطلب 8th جنریشن پروسیسر ہے۔
پروسیسر نمبر کا پہلا ہندسہ جنریشن کو ظاہر کرتا ہے۔
سسٹم انفارمیشن کے ذریعے لیپ ٹاپ جنریشن چیک کرنے کا طریقہ
Start Menu پر جائیں۔
Search Bar میں System Information لکھیں اور اسے اوپن کریں۔
Processor لائن تلاش کریں — وہی ماڈل نمبر یہاں بھی ہوگا۔
کمانڈ پرومپٹ کے ذریعے لیپ ٹاپ جنریشن چیک کرنے کا طریقہ
Start Menu میں جائیں۔
cmd لکھ کر Command Prompt اوپن کریں۔
یہ کمانڈ ٹائپ کریں
wmic cpu get name
انٹر دبائیں آپ کا پروسیسر ماڈل شو ہوگا جیسے:
Intel(R) Core(TM) i7-1165G7 → 11th Generation
لیپ ٹاپ اسٹیکر سے جنریشن چیک کرنے کا طریقہ
اگر آپ کا لیپ ٹاپ نیا ہے تو اس پر ایک اسٹیکر موجود ہوگا جس پر Intel Core i5 12th Gen یا ایسا ہی کچھ لکھا ہوگا۔ اس سے بھی آپ کو جنریشن کا پتہ چل جائے گا۔
اے ایم ڈی پروسیسر سے لیپ ٹاپ جنریشن چیک کرنے کا طریقہ
اگر آپ کا لیپ ٹاپ AMD Ryzen ہے تو مثلاً:
Ryzen 5 5600H
یہاں 5 Ryzen کی سیریز ہے اور 5600 سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اے ایم ڈی 5th جنریشن پروسیسر ہے۔