دنیا کی معمر ترین بلی
بوڑھی بلی فلوسی کی کہانی
یہ بھی پڑھیں | کابل میں سفارت خانے پر حملے کے چند دن بعد پاکستانی سفیر کی واپسی
گنیس ورلڈ ریکارڈز اور کیٹس پروٹیکشن نے فلوسی کو اپنی 27 ویں سالگرہ سے چند ہفتے قبل دنیا کی معمر ترین بلی قرار دے دیا ہے۔
ریکارڈ توڑنے والی بلی کی عمر کا تقابل اگر انسانی عمر سے کیا جائے تو یہ 120 سال کے برابر ہے۔
فلوسی کو کینٹ میں کیٹس پروٹیکشن کے رضاکاروں کے حوالے کیا گیا تھا اور اسے 26 سال کی عمر میں ایک غیر یقینی مستقبل کا سامنا کرنا پڑا جب اس کا مالک بوڑھی بلی کی فلاح و بہبود میں مدد کرنے سے قاصر تھا۔
فلوسی کو زندگی کا ایک نیا موقع تب ملا جب چیریٹی نے اسے اورپنگٹن کے وکی گرین کے حوالے کیا جسے سینئر بلیوں کی دیکھ بھال کا تجربہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں | کابل حملے کے بعد چین کا شہریوں پر افغانستان چھوڑنے پر زور
یہ بھی پڑھیں | کابل میں سفارت خانے پر حملے کے چند دن بعد پاکستانی سفیر کی واپسی
وکی، جس کی عمر بھی 27 سال ہے، نے کہا کہ میں شروع سے ہی جانتی تھی کہ فلوسی ایک خاص بلی ہے لیکن میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ٹائٹل ہولڈر کے ساتھ رہوں گی۔ وہ بہت پیار کرنے والی اور پیاری ہے خاص طور پر جب آپ کو یاد ہو کہ اس کی عمر کتنی ہے۔ مجھے بے حد فخر ہے کہ کیٹس پروٹیکشن نے مجھے ایسی حیرت انگیز بلی سے ملایا۔
اس نے بتایا کہ بلی کی بینائی کمزور ہے لیکن وہ مکمل طور پر اس کے ساتھ ہے اور اس سے پیار کرتی ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بتایا کہ بلی مرسی سائیڈ ہسپتال کے پاس تھی جہاں شیلٹر میں رہتی تھی لیکن وہاں کام کرنے والے دو ورکرز نے اس پر ترس کھایا اور اس کو گھر لے گئے۔