پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہماری معیشت، ثقافتی پالیسی اور ہمارے ملک کو جو نقصان پہنچایا ہے وہ ناقابل تصور ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ہم سب کو احساس ہے کہ عمران خان چلے گئے، معیشت، جمہوریت، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نقصان وہیں ہے۔ ہم سب کو اس نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا، اتحادی اور عبوری حکومت ہی ملک کے مسائل کو سنبھال سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | مسجد اقصی: پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
اس موقع پر صحافی نے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ کیا میاں صاحب عمران خان کے جانے سے خوش ہیں؟
انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی میثاق جمہوریت پر کام کیا، میثاق جمہوریت کے باقی ماندہ نکات کو مکمل کرنا ہوگ
۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان یہ نہیں مانتے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔