پاکستانی کرکٹ کے سابق کپتان ظہیر عباس کو نجی ہسپتال کے (آئی سی یو) میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
خاندانی زرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹ کے سابق کپتان ظہیر عباس کو انگلش دارالحکومت کے ایک نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ظہیر عباس کو تین روز قبل ہسپتال لے جایا گیا تھا جس کے بعد انہیں آکسیجن سپورٹ پر ڈالنا پڑا۔ کرکٹر کے اہل خانہ نے اپنے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ریکارڈ بنا لیا
یہ بھی پڑھیں | رمیز راجہ کا نابینا اور بہری کرکٹ ٹیم کے لئے ایک ملین روپیہ انعام کا اعلان
ظہیر عباس کو لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کوویڈ19 کا مرض لاحق ہوا تھا
ذرائع کے مطابق ظہیر عباس کو لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کوویڈ19 کا مرض لاحق ہوا تھا۔ لندن پہنچنے کے بعد انہوں نے گردے میں درد کی شکایت کی اور انہیں نمونیا کی تشخیص ہوئی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ وہ فی الحال ڈائیلاسز پر ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں لوگوں سے ملنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے