لاہور ہائی کورٹ نے عورت مارچ کی اجازت کی درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا
لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے آج سوموار کو عورت مارچ کی اجازت کے لیے درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی ہے۔
عورت مارچ کی خواتین منتظمین اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان میں عورت مارچ متنازعہ حیثیت کیوں اختیار کرتا ہے؟
یہ بھی پڑھیں | میں پہلی دفعہ عورت مارچ میں گئی اور جانئے میں نے کیا دیکھا
درخواست خاور نعیم نامی شہری نے دائر کی تھی۔
کیس کو کسی اور عدالت میں منتقل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے جج نے فائل چیف جسٹس کو بھیج دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین نے خواتین کو مساوی حقوق دیے ہیں۔
مزید کہا گیا کہ عورت مارچ کے لیے لاہور کے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی گئی تھی لیکن انہوں نے اجازت نہیں دی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عورت مارچ کی اجازت دی جائے اور اسے سکیورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔