فرح گوگی کی درخواست پر نیب کو نوٹس
لاہور ہائیکورٹ کا فرح گوگی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری
لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی عرف گوگی کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب کے نوٹسز کو چیلنج کرنے کے بعد جواب طلب کر لیا ہے جس میں فرح گوگی نے استدعا کی کہ انہیں نوٹس بدنیتی سے جاری کیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چودھری
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جمعرات کو فرح کے شوہر احسن جمیل اور غوثیہ بلڈرز کی الگ الگ درخواستوں پر کیس کی سماعت کی۔
فرح گوگی نے اپنی درخواست میں نیب کے نوٹسز کو چیلنج کیا تھا
یہ بھی پڑھیں | تحریک انصاف کا آج جمعہ سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
یہ بھی پڑھیں | استعفوں کی تصدیق کے لیے پی ٹی آئی اراکین آج اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے
فرح گوگی نے اپنی درخواست میں نیب کے نوٹسز کو چیلنج کیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ نیب نے بدنیتی کے تحت نوٹس جاری کیے ہیں۔
کاروبار میں کارروائی کا اختیار
انہوں نے مزید کہا کہ نیب کو نجی کاروبار میں کارروائی کا اختیار نہ ہونے کے باوجود انہیں بار بار نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق نیب نوٹسز کی تعمیل کے لیے پولیس کو استعمال کر رہا ہے جو کہ جائز نہیں۔
ایگزٹ کنٹرول لسٹ
عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزاروں کے نام نہ تو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہیں اور نہ ہی بلیک لسٹ میں ڈالے گئے ہیں۔
تاہم عدالت نے گوگی کی نیب کے نوٹسز کے خلاف فوری حکم امتناعی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔