اپریل 27 2020: (جنرل رپورٹر) لاہور میں حکومت نے پتنگ بازی کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے جبکہ لاہور پولیس نے پتنگ بازوں کو پکڑنے کے لئے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کر دیا ہے
تفصیلات کے مطابق ڈرون کیمروں کی مدد سے اب تک 5 پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے- جبکہ پتنگ بازوں کے خلاف قانونی ایکشن کو تیز تر کر دیا گیا ہے
زرائع کے مطابق پتنگ بازوں کو گھروں کی چھتوں یا میدانی علاقوں سے پہچاننا اتنا آسان نا تھا اور اس میں کافی دقت کا سامنا کیا جاتا تھا جبکہ اب لاہور پولیس نے اس کام کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈرون کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے
صرف ہنجراوال کے علاقے میں پولیس نے ڈرون کیمروں کی مدد سے 5 ملزمان جو پتنگ بازی کے جرم میں ملوث تھے کو گرفتار کر لیا ہے- ملزمان سے پتنگیں اور ڈور بھی برآمد کی گئی ہیں- جبکہ ابتدائی کاروائی کے لئے انہیں قریبی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے
اطلاعات کے مطابق نا صرف لاہور بلکہ پنجاب بھر کے شہروں میں پتنگ بازوں کو پکڑنے کی خاطر ڈرون کیمروں کا استعمال ہو رہا ہے
گرفتار پتنگ بازوں کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں
یاد رہے کہ پتنگ بازی ایک قابل جرم کھیل ہے جسے حکومت پاکستان ایک جرم قرار دے چکی ہے- اس خونی کھیل سے کئی انسانی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے- تاہم اس سال حکومت پنجاب نے پتنگ بازوں کو پکڑنے کے لئے سخت ایکشن لیا ہے-اور ڈرون کیمروں کی مدد سےانہیں ڈھونڈا اور گرفتار کیا جا رہا ہے