لاہور کو دنیا کا ‘سب سے آلودہ شہر’ قرار
پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کو دنیا کا ‘سب سے آلودہ شہر’ قرار دیا گیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 164 پوائنٹس پر ریکارڈ کیا گیا جب کہ کراچی ایئر کوالٹی انڈیکس میں 132 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں آلودہ شہر کے طور پر رہا۔
یہ بھی پڑھیں | کراچی: ڈینگی کے بڑھتے کیسز میں مچھردانیوں کی فروخت میں اضافہ
یہ بھی پڑھیں | ہیکرز نے چالیس ہزار کراچی رہائشیوں کے نام اور ایڈریس لیک کر دئیے
رپورٹ کے مطابق لاہور کے بعد کویت کا شہر آلودہ ترین شہر کے طور پر دوسرے نمبر پر ہے
اس کے بعد ریاض تیسرے نمبر پر آلودہ شہر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس پر، 151 سے 200 تک کے پوائنٹس بتاتے ہیں کہ فضائی آلودگی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔