اپریل 25 2020: (جنرل رپورٹر) لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹماٹر کاشتکار شدید مالی بحران کا شکار ہوگئے- ٹماٹر تین روپے کلو بیچنے پر مجبور
تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں لاک ڈاؤن کے دوران ٹماٹر کاشکاروں کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے- لاک ڈاؤن کے ان چند ہفتوں میں ٹماٹر کی فصل کے نرخ تیزی سے نیچے آئے ہیں جس کی ٹماٹر کی قیمت صفر کے قریب آ پہنچی ہے
زرائع کے مطابق اس متعلق ایک کاشتکار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ٹماٹر توڑ کر مارکیٹ میں 10 کلو کا شاپنگ بیگ 30 روپے میں بیچ رہے ہیں سو اس لحاظ سے ہم لاک ڈاؤن کے باعث 3 روپے کلو ٹماٹر بیچنے پر مجبور ہیں- کاشتکار کا کہنا تھا کہ اس سارے خرچے میں ٹرانسپورٹ کا خرچہ بھی شامل ہے اور پھر اس میں سے کمیشن الگ کٹتا ہے-اس کے علاوہ فصل میں کاشتکار کی اپنی محنت کا بھی کوئی صلہ نہیں
ٹماٹر کاشتکاروں کے مطابق ٹماٹر کی فصل اگلے مزید دو ماہ تک چلے گی جبکہ لاک ڈاؤن کے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کچھ کسانوں نے اپنی فصلوں پر ہل چلا دیا ہے جبکہ کچھ کاشتکار اب بھی ریٹ کے بڑھنے کی امید پر بیٹھے ہوئے ہی
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے نا صرف ٹماٹر کی فصل تباہ ہوئی ہے بلکہ اگلے سال کے لئے دیگر فصلیں بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں
یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے کاروباری طبقے کو شدید متاثر کیا ہے