قومی اسمبلی کی قرارداد میں گوادر ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ
قومی اسمبلی نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے فیروز خان نون ایئرپورٹ رکھنے اور سرکاری اور نجی اداروں میں ملازمین کو کم از کم اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے سمیت تین قراردادیں منظور کی ہیں۔
ایوان نے انجینئر پارلیمنٹرینز کاکس کے قیام کو تسلیم کرتے ہوئے ایک قرارداد بھی منظور کی ہے جس کا مقصد حکومت کے لیے تمام تکنیکی معاملات میں انجینئرنگ پالیسی اور وکالت کو تقویت دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان آخری حربے کے طور پر افغانستان کے اندر کارروائی کرسکتا ہے، بلاول بھٹو
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ کاکس وفاقی حکومت اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے درمیان رابطے کا کام کرے گا۔
قراردادیں بالترتیب عالیہ کامران، رانا قاسم نون اور انجینئر صابر قائم خانی نے ایوان میں پیش کیں۔