تحریک انصاف کے مزید 35 استعفے منظور
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آج جمعہ کو پی ٹی آئی کے مزید 35 ایم این ایز کے استعفے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے منظور کیے جانے کے بعد ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔
اس سے پہلے سپیکر راجہ اشرف نے پی ٹی آئی کے 34 قانون سازوں کے استعفے قبول کئے تھے۔ پی ٹی آئی نے گزشتہ سال اپریل میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی برطرفی کے بعد پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے اجتماعی استعفیٰ دے دیا تھا۔
اچانک استعفے منظور کرنے کی وجہ
اس کے بعد، قومی اسمبلی کے سپیکر اشرف نے صرف 11 استعفے منظور کئے تھے جبکہ باقی ارکان اسمبلی کو انفرادی طور پر تصدیق کے لیے طلب کیا تھا۔ آٹھ ماہ تک اس عمل کو روکنے کے بعد، راجہ اشرف نے منگل کو پی ٹی آئی کے مزید 34 ایم این ایز اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے استعفے قبول کر لیے تھے۔ استعفی منظور کرنے کی وجہ یہ تھی کہ تحریک انصاف نے دوبارہ اسمبلی میں آنے کا اشارہ دیا تھا۔
اب تک جن ایم این ایز کے استعفے منظور کئے گئے ہیں ان کی کل تعداد 81 ہے۔
یہ بھی پڑھیں | حکومت قرض پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات کو پورا کرنے کے لیے تیار
یہ بھی پڑھیں | باجوہ ٹیکس ریکارڈ لیک: عدالت نے صحافی شاہد اسلم کی ضمانت منظور کر لی
آج کے منظور شدہ استعفے: ۔
ڈاکٹر حیدر علی خان (این اے-2)
سلیم رحمان (این اے 3)
صاحبزادہ صبغت اللہ (این اے-5)
محبوب شاہ (این اے 6)
محمد بشیر خان (این اے 7)
جنید اکبر (این اے 8)
شیر اکبر خان (این اے 9)
علی خان جدون (این اے 16)
انجینئر عثمان خان تراکئی (این اے 19)
مجاہد علی (این اے 20)
ارباب عامر ایوب (این اے 28)
شیر علی ارباب (این اے 30)
شاہد احمد (این اے 34)
گل داد خان (این اے 40)
ساجد خان (این اے 42)
محمد اقبال خان (این اے 44)
عامر محمود کیانی (این اے-61)
سید فیض الحسن (این اے 70)
چوہدری شوکت علی بھاب (این اے-87)
عمر اسلم خان (این اے 93)
امجد علی خان (این اے 96)
خرم شہزاد (این اے 107)
فیض اللہ (این اے 109)
ملک کرامت علی کھوکھر (این اے 135)
سید فخر امام (این اے 150)
ظہور حسین قریشی (این اے 152)
ابراہیم خان (این اے 15)
طاہر اقبال (این اے 164)
اورنگزیب خان کھچی (این اے 165)
مخدوم خسرو بختبر (این اے 177)
عبدالمجید خان (این اے 187)
عندلیب عباس (مخصوص نشست)
عاصمہ قدیر (مخصوص نشست)
ملیکہ علی بخاری (مخصوص نشست)
منورہ بی بی بلوچ (مخصوص نشست)