ہم جنس پرست کمیونٹی کے جھنڈوں پر پابندی
قطر میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 میں ہم جنس پرست کمیونٹی کے جھنڈوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ فیفا ڈبلیو سی سیکیورٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم جنس پرستوں کی تنظیم کے جھنڈے کسی کے پاس ہوئے تو لے لئے جائیں گے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے، فیفا ورلڈ کپ سیکیورٹی کے سربراہ میجر جنرل عبدالعزیز عبداللہ الانصاری نے کہا کہ وہ (قطر) انفرادی ذاتی چیزوں کے خلاف نہیں ہیں لیکن وہ پبلک میں ایسی کوئی چیز برداشت نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں | شاہد آفریدی کی بابر اعظم سے استعفی دینے کی درخواست
یہ بھی پڑھیں | ایشیا کپ: پاکستان جلد انڈیا کے خلاف میچ کی ٹیم فائنل کرے گا
ٹورنامنٹ کے لئے اپنا مذہب نہیں تبدیل کر سکتے
انہوں نے کہا کہ وہ 28 دن کے ٹورنامنٹ کے لئے اپنا مذہب نہیں تبدیل کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ایک شخص سے ہم جنس پرستی کا جھنڈا لے لیا تو اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ میں اس کی توہین کرنا چاہتا ہوں بلکہ اس کی حفاظت کرنا چاہتا ہوں۔ کیونکہ اگر یہ میں نہیں لوں گا تو اس کے آس پاس کوئی اور شخص حملہ کر سکتا ہے۔ میں تمام لوگوں کے رویے کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ اور میں کہوں گا کہ اس وقت اس جھنڈے کو لہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
حکومت انفرادی آزادی کے خلاف نہیں
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت انفرادی آزادی کے خلاف نہیں ہے لیکن قطر فیفا ورلڈ کپ کے 28 دنوں کے لئے مذہب تبدیل نہیں کر سکتا۔ قطر میں ہم جنس تعلقات کو جرم قرار دینے کے باوجود ہر قسم کے لوگوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کمرہ ایک ساتھ بک کریں، ایک ساتھ سوئیں اس کی ہمیں فکر نہیں ہے۔ ہم یہاں ٹورنامنٹ کا انتظام کرنے کے لیے آئے ہیں۔ لیکن اس سے آگے نہ بڑھیں۔ یہاں ہم قوانین کو تبدیل نہیں کر سکتے۔