حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل درآمد نا کرنے پر قطر ایئر لائن کو ایک۔لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان عبد الستار کھوکھر نے جمعہ کے روز اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ حکومت نے اس خلاف ورزی کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے جس نے مسافروں کی صحت اور حفاظت کے ساتھ ساتھ ائیر پورٹ پر کام کرنے والے اہلکاروں کو بھی خطرہ میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے قطر ائیرلائنز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایئرلائن کوویڈ19 ٹیسٹنگ اور مسافروں اور عملے کے قرنطینہ کے اخراجات کے لئے بھی ذمہ دار ہوگی۔