اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

قتل کی دھمکیوں پر پوجا بھٹ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کر دیا

حرا خلیل by حرا خلیل
اگست 22, 2020
in تفریح
پوجا-بھٹ-کو-قتل-کی-دھمکی

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی حال ہی میں ریحا چکربورتی کے ساتھ ہونے والی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوئی ہے۔ اس لیک ہونے والی واٹس ایپ چیٹ کے بعد مہ8ش بھٹ کی بڑی بیٹی اور ماضی کی مشہور اداکارہ پوجا بھٹ کی جانب سے اپنی انسٹاگرام پروفائل کو پبلک سے ہرائیوٹ کر دیا گیا ہے۔

انسٹاگرام پرائیوٹ کئے جانے سے متعلق پوجا بھٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرجان سے مارنے، عصمت دری اور قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں جس کے باعث اپنے اکاؤنٹ کو پرائیوٹ کر لیا ہے۔

پوجا بھٹ نے بتایا کہ جب ان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملنے پر انسٹاگرام پر رپورٹ کیا گیا تو انسٹاگرام کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ باتیں ان کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے خلاف نہیں ہیں۔ بعد ازاںاس کے پوجا کی جانب سے ایک تحریر لکھی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ اگر ان کے چاہنے والے ان کی زندگی سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو وہ فالو کی درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے پاس نا تو اتنا وقت ہے اور نا ہی ہمت کہ میں نفرت کرنے والوں سے نفرت کروں یا جواب دوں بلکہ میں تو صرف محبت کرنے والوں کی محبت میں گم ہوں اور ان سے محبت کرنے میں مصروف ہوں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو پبلک سے پرائیوٹ کرنے کی وضاحت میں کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ جیسے انسٹاگرام کوئی ایسی جگہ ہے جہاں کوئی شخص بھی کسی بھی شخص کے خلاف قتل اور عصمت دری کی بات کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   واٹس ایپ کی جانب سے خود کو میسج کرنے کا فیچر متعارف

انہوں نے مزید بتایا کہ میں عام طور طور پر ایسے لوگوں کو اگنور کر دیتی ہوں لیکن کوئی اگر آپ کو یا آپ کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی دے تو تو پھر کیا کرنا چاہیے۔ مجھے بہت سے لوگوں نے بلاک کرنے کا مشورہ دیا لیکن ایسے تو مثبت پیغامات جو لوگ پہنچاتے ہیں وہ بھی آنا بند ہو جائیں گے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ اب انہوں نے اپنے اکاؤنٹ کو پرائیوٹ رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پنجاب کرائم سین یونٹ ریگولیشنز

پنجاب میں کرائم سین یونٹس کے لیے نئے فرانزک فریم ورک کا نفاذ

اپریل 10, 2026
کِیا سورینٹو ہائبرڈ انسٹالمنٹ پلان

کِیا (Kia) نے پاکستان میں سورینٹو ہائبرڈ کے لیے نئے انسٹالمنٹ پلان کا اعلان کر دیا

اپریل 10, 2026
راولپنڈی بورڈ ملتوی امتحانات

مقامی تعطیل کے باعث راولپنڈی بورڈ نے امتحانات ملتوی کر دیئے

اپریل 9, 2026
ایم ڈی کیٹ پاسنگ فیصد

 کے داخلوں کے لیے پی ایم ڈی سی کی ایم ڈی کیٹ کی پاسنگ فیصد میں کمی

اپریل 9, 2026
امریکہ ایران امن مذاکرات

پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میں امریکہ ایران امن مذاکرات کی تاریخ مقرر

اپریل 9, 2026
ملتان میں آٹھویں کلاس کا رزلٹ آن لائن

ملتان میں آٹھویں کلاس کا رزلٹ آن لائن کیسے چیک کریں؟

اپریل 9, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پنجاب کرائم سین یونٹ ریگولیشنز

پنجاب میں کرائم سین یونٹس کے لیے نئے فرانزک فریم ورک کا نفاذ

اپریل 10, 2026
کِیا سورینٹو ہائبرڈ انسٹالمنٹ پلان

کِیا (Kia) نے پاکستان میں سورینٹو ہائبرڈ کے لیے نئے انسٹالمنٹ پلان کا اعلان کر دیا

اپریل 10, 2026
راولپنڈی بورڈ ملتوی امتحانات

مقامی تعطیل کے باعث راولپنڈی بورڈ نے امتحانات ملتوی کر دیئے

اپریل 9, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔