کافی انتظار کے بعد ان طلبہ کے لیے خوشخبری آ گئی ہے جنہوں نے رواں سال فیڈرل بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات دیے تھے۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان بدھ کے روز دوپہر 1:30 بجے کر دیا ہے۔
جو طلبہ اس سال ایس ایس سی پارٹ I (نویں) اور ایس ایس سی پارٹ II (دسویں) کے امتحانات میں شریک ہوئے تھے وہ اب اپنا نتیجہ چیک کر سکتے ہیں۔
فیڈرل بورڈ کا رزلٹ کیسے چیک کریں؟
طلبہ اور والدین اپنے نتائج درج ذیل طریقوں سے حاصل کر سکتے ہیں:
آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے
فیڈرل بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں:
www.fbise.edu.pk
ویب سائٹ پر "Results” والے حصے میں جا کر اپنا امتحان منتخب کریں (نویں یا دسویں جماعت) اور رول نمبر درج کریں تاکہ آپ کا نتیجہ دکھایا جا سکے۔
بذریعہ ایس ایم ایس
فیڈرل بورڈ نے طلبہ کی سہولت کے لیے ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتیجہ فراہم کرنے کا طریقہ دیا ہے:
اپنے موبائل سے یہ پیغام بھیجیں:
FB [اسپیس] اپنا رول نمبر
اور اسے بھیجیں 5050 پر۔
مثال کے طور پر:
اگر آپ کا رول نمبر 123456 ہے تو ایس ایم ایس کریں:
FB 123456
کچھ ہی دیر میں آپ کو موبائل پر اپنا نتیجہ موصول ہو جائے گا۔
ہیلپ لائن سے رابطہ
اگر نتیجے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی رہنمائی یا سوالات ہوں، تو آپ فیڈرل بورڈ کی ہیلپ لائن سے رجوع کر سکتے ہیں:
111-032-473
سوشل میڈیا سے اپ ڈیٹس
طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فیڈرل بورڈ کے سوشل میڈیا پیجز پر نظر رکھیں، جہاں درج ذیل اپ ڈیٹس فراہم کی جاتی ہیں:
رزلٹ ری چیکنگ کے طریقہ کار
سرٹیفکیٹس یا مارک شیٹس کی تفصیلات
ضمنی امتحانات کی تاریخیں
فیڈرل بورڈ کے بارے میں
پاکستان کے معروف تعلیمی بورڈز میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایک معتبر نام رکھتا ہے۔ فیڈرل بورڈ نہ صرف اسلام آباد میں بلکہ ملک بھر کے کنٹونمنٹس، گیریژن اسکولز، اور بیرونِ ملک پاکستانی اسکولز میں بھی ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کے امتحانات منعقد کرواتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان بورڈ نے میٹرک امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا