اپریل 22 2020: (جنرل رپورٹر) فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایک نئی صورتحال پیدا ہو گئی- سربراہ ایدھی پچھلے دنوں وزیراعظم سے ملے تھے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کڑوڑ روپے کا چیک بھی دیا تھا
تفصیلات کے مطابق فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے ڈاکٹر نے ان کو کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپنا سیمپل کورونا ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا ہے- تاہم ابھی رزلٹ آنا باقی ہے
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ ایدھی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے میری کنٹیکٹ ہسٹری چیک کی ہے اور اس میں وزیر اعظم عمران خان صاحب بھی شامل ہیں- سنا ہے ان سمیت وزیراعظم ہاؤس موجود کئی لوگوں کا کورونا ٹیسٹ ہو گا
اطلاعات کے مطابق نا صرف وزیراعظم عمران خان بلکہ ان کی دیگر فیملی نے بھی کورونا ٹیسٹ کے اپنا سیمپل بھیج دیا ہے جس کا نتیجہ آنا باقی ہے- اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے سپورٹرز کی جانب سے گیری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے
مزید برآں فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کے باوجود ویلفئیر کا کام جاری رہے گا- اپنے ورکرز کو کہا کہ فکر نا کریں بس اپنا کام جاری رکھیں- فیصل ایدھی کے صاحبزادے سعد ایدھی نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فیصل ایدھی ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق قرنطینہ چلے گئے ہیں- ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ ان میں کورونا کی بظاہر کوئی علامات نہیں تھیں البتہ 16 اپریل کو سردرد اور بخار ہونے پر دوستوں نے کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا جس پر کورونا مثبت آ گیا-فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ تقریبا دس روز بعد دوبارہ کورونا کا ٹیسٹ کرواؤں گا- ہمارے ورکرز کے حوصلے پست نہیں بلند ہیں- ویلفئیر کا کام جاری رہے گا
یاد رہے کہ فیصل ایدھی صاحب نے کچھ روز پہلے کورونا ریلیف فنڈ کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور انہیں عطیہ بھی دیا تھا