فیس بک دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں لوگ اپنی ذاتی معلومات، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ پرائیویسی کی حفاظت کے لیے فیس بک نے Profile Lock فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے آپ اپنی پروفائل کو غیر متعلقہ افراد سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم تفصیل سے بتائیں گے کہ فیس بک پروفائل کو لاک اور ان لاک کیسے کیا جاتا ہے؟
فیس بک پروفائل لاک کرنے کا طریقہ
فیس بک ایپ کھولیں (یا براؤزر میں login کریں)
اپنے پروفائل پر جائیں
تھری ڈاٹ مینو پر کلک کریں (… More Options)
“Lock Profile” کے آپشن پر کلک کریں
فیس بک آپ کو بتائے گا کہ پروفائل لاک ہونے کے بعد کن چیزوں پر پابندی لگے گی
آخر میں Lock Your Profile پر کلک کریں
فیس بک پروفائل لاک کرنے کے بعد کیا ہوگا؟
صرف دوست آپ کی مکمل پروفائل، پوسٹس اور تصاویر دیکھ سکیں گے
ٹائم لائن پر نئی پوسٹس صرف فرینڈز کو نظر آئیں گی
"Public” پر سیٹ کی گئی پوسٹس بھی صرف دوستوں تک محدود ہو جائیں گی
پروفائل پیچر اور کور فوٹو کا صرف چھوٹا ورژن نظر آئے گا
فیس بک پروفائل ان لاک کرنے کا طریقہ
فیس بک ایپ یا براؤزر میں اپنی پروفائل پر جائیں
دوبارہ تھری ڈاٹ مینو (… More Options) پر کلک کریں
Unlock Profile پر کلک کریں
فیس بک آپ کو بتائے گا کہ ان لاک کرنے کے بعد کیا تبدیلیاں آئیں گی
آخر میں Unlock کے بٹن پر کلک کریں
ان لاک ہونے کے بعد:
آپ کی پوسٹس، تصاویر اور پروفائل کی معلومات دوبارہ Public ہو سکتی ہیں
کوئی بھی شخص آپ کی ٹائم لائن، فرینڈ لسٹ اور دیگر ڈیٹیلز دیکھ سکے گا
اگر آپ نے پہلے پرائیویسی سیٹنگز تبدیل نہیں کیں تو ان لاک کے بعد سب کچھ کھلا ہو جائے گا
عمومی سوالات (FAQs)
کیا فیس بک پروفائل لاک ہر ملک میں دستیاب ہے؟
نہیں یہ فیچر مخصوص ممالک جیسے بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش وغیرہ میں دستیاب ہے۔
کیا کوئی لاک پروفائل کی تصاویر ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے؟
نہیں لاک ہونے کے بعد پروفائل تصاویر کا صرف تھمب نیل ورژن نظر آتا ہے جسے زوم یا ڈاؤنلوڈ کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
کیا پروفائل لاک کرنے سے فرینڈ لسٹ بھی چھپ جاتی ہے؟
جی ہاں لاک پروفائل میں فرینڈ لسٹ صرف آپ یا mutual friends کو نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آؤٹ لک (Outlook) میں بھیجی گئی ای میل کو کیسے ریکال کریں؟