اطلاعات کے مطابق فیس بک پبلک فیگرز کے فیسبک پیجز پر ٹویٹر کی طرح تھریڈ متعارف کروانے پر کام کر رہا ہے جس سے سوشل میڈیا شخصیات کو اہم موضوعات پر مکالمہ کرنے کا موقع مل سکے گا۔
اس نئے فیچر میں صارفین کو زیادہ آسانی سے کسی خاص موضوع پر اپ ڈیٹس حاصل کرنے کا موع میسر آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق جب نئی پوسٹ صارفین کے نیوز فیڈز پر ظاہر ہوگی تو اسے دوسری متعلقہ ہوسٹس کے ساتھ جوڑ کر دکھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان جنرل اسمبلی اقوام متحدہ میں فلسطین کا مسئلہ اٹھائے گا
سوشل میڈیا کے مشیر میٹ ناوررا نے پہلی بار اس خصوصیت کو عملی شکل میں دیکھا۔ فی الحال فیس بک پلیٹ فارم پر "عوامی شخصیات” کے ایک چھوٹے سے گروپ کے ساتھ فیچر کی ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے۔
موضوعی ہوسٹس میں "ویو پوسٹ تھریڈ” کا بٹن ہوگا جو فالورز کو تھریڈ میں موجود تمام پوسٹس کو آسانی سے نیویگیٹ کرنے کی اجازت دے گا۔ جب آپ بٹن پر ٹیپ کریں گت تو آپ کو دکھایا جائے گا جہاں آپ تھریڈ تمام پوسٹس کو ایک ساتھ جوڑ کر دیکھ سکتے ہیں۔