آن لائن فوڈ ڈیلیوری نے ہماری زندگی کو بہت آسان بنا دیا ہے اور فوڈ پانڈہ پاکستان کی سب سے مشہور فوڈ ڈیلیوری سروسز میں سے ایک ہے۔ لیکن بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں آرڈر دینے کے بعد اسے کینسل کرنا پڑتا ہے ۔ چاہے وجہ تاخیر ہو آرڈر غلط ہو گیا ہو یا آپ کی پلاننگ بدل گئی ہو
کیا فوڈ پانڈہ پر آرڈر کینسل کرنا ممکن ہے؟
جی ہاں لیکن صرف کچھ شرائط کے تحت۔
اگر آپ کا آرڈر ابھی ریسٹورنٹ نے تیار نہیں کیا۔
اگر رائیڈر آپ کے مقام پر نہ پہنچا ہو۔
اگر آرڈر میں کوئی غلطی ہو یا آپ نے غلط ریسٹورنٹ سے آرڈر کیا ہو۔
فوڈپانڈا عام طور پر "ریئل ٹائم آرڈرز”کے کینسلیشن کی اجازت دیتا ہے لیکن اگر آرڈر تیار ہو چکا ہو یا رائیڈر روانہ ہو چکا ہو تو کینسلیشن مشکل ہو سکتی ہے۔
فوڈپانڈا پر آرڈر کینسل کرنے کا طریقہ
. فوڈ پانڈا ایپ کھولیں
مائی آڈر یا یوور آڈر پر جائیں۔
حالیہ آرڈر پر کلک کریں جو آپ کینسل کرنا چاہتے ہیں۔
. نیڈ ہیلپ یا ہیلپ پر ٹیپ کریں۔
پھر “I want to cancel my order” منتخب کریں۔
وجہ بتائیں اور کینسل کرنے کی درخواست کریں
ایپ میں اگر ریسٹورنٹ نے آرڈر تیار کرنا شروع نہیں کیا تو آپ کا آرڈر فوراً کینسل ہو جائے گا۔
لائیو چیٹ کے ذریعے فوڈ پانڈا آرڈر کینسل کریں
. فوڈپانڈا ایپ میں ہیلپ سنٹرکھولیں
لائیو چیٹ آپشن منتخب کریں
کسٹمر سپورٹ ایجنٹ کو مطلع کریں کہ آپ آرڈر کینسل کرنا چاہتے ہیں۔
وہ آپ سے آرڈر نمبر اور وجہ پوچھ سکتے ہیں
. اگر اہل ہوئے تو وہ آرڈر کینسل کر دیں گے اور آپ کو کنفرمیشن میسج مل جائے گا
کیا فوڈ پانڈا کینسل کیے گئے آرڈر کے پیسے واپس ملتے ہیں؟
اگر آپ نے ڈیجیٹل پیمنٹDebit/Credit Card، Easypaisa، JazzCash) کے ذریعے ادائیگی کی ہے اور آرڈر کامیابی سے کینسل ہو گیا ہے تو آپ کو:
3 سے 7 ورکنگ دنوں کے اندر ریفنڈ مل سکتا ہے
-اگر ریفنڈ نہ ملے تو آپ دوبارہ لائیو چیٹ سپورٹ سے رابطہ کریں۔ کیش اون ڈیلیوری والے آرڈر میں اگر آرڈر کینسل ہو جائے تو ظاہر ہے کوئی ادائیگی نہیں کی گئی لہٰذا ریفنڈ کی ضرورت نہیں پڑتی۔