پاکستان –
وزیر اطلاعات فواد چوہدری
نے جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے استعمال اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کی سہولت کے لیے تکنیکی کمیٹیوں کی تشکیل کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔
حکومت نے، 17 نومبر کو ایک مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں الیکشنز ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل پاس کیا تھا جس کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حقوق دینے کی اجازت دی گئی جس پر حکمران جماعت کچھ عرصے سے دباؤ ڈال رہی تھی۔
فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے تمام اداروں کے لیے قابل احترام ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | پچاس سال کے بعد بہترین کھانے عادت کون سی ہے؟ جانئے طبی حکماء سے
فواد چوہدری نے اس بات پر زور دیا کہ الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور اس کے ارکان کا کردار انتخابی عمل میں نمایاں ہے اور کمیشن کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اس کے علاوہ انہوں نے سندھ حکومت کے منفی کردار پر بھی سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نا خود کام کرتی ہے نا دوسروں کا کام اسے بھاتا ہے۔
یاد رہے کہ ای سی پی نے ایک ہفتہ قبل ای وی ایم اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کی سہولت پر قانون سازی کے لیے تین پینل تشکیل دیے تھے۔