اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

فلسطین کا امارات سے احتجاج اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ

عدیل حسن by عدیل حسن
اگست 15, 2020
in بین اقوامی خبریں
فلسطین-کا-یو-اے-ای-سے-احتجاج

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے بعد فلسطین کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا ہے جس کے بعد فلسطین نے متحدہ عرب امارات سے احتجاجا اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے بیانات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے امن معاہدہ کر کے الاقصی ، بیت المقدس اور فلسطین کے کاز کو دھوکہ دیا ہے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ فلسطینی امور میں مداخلت کرے۔

یاد رہے کہ فلسطین کے علاوہ مسلم امہ کے دو بڑے ممالک ترکی اور ایران کی جانب سے امارات کے اس فیصلے پر سخت تنقید کی گئی ہے۔

ترک وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل سے کوئی معاہدہ کرے یا مراعات دینے کی کوئی بات کرے۔ ترک کی جانب سے اسے منافقت پر مبنی ایک اقدام قرار دے دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ تاریخ اور خطے کا ضمیر اس ناانصافی پر مبنی فیصلے کو کبھی نہیں بھولے گا۔

صدر طیب اردگان نے متحدہ عرب امارات سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔ ان کی جانب سے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا گیا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات معطل کرنے یا وہاں سے اپنا سفیر واپس بلوانے کے اقدامات کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے بیان میں امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاہدے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے بغیر خطے میں کوئی بھی پیش رفت قابل قبول نا ہو گی۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلسطینی عوام کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے جس کا خمیازہ متحدہ عرب امارات کو بھگتنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  "پاکستان نے غزہ میں زخمی فلسطینیوں کے لیے ایئر لفٹ اور طبی امداد کی پیشکش کی، اسرائیل کی انسانی امداد میں رکاوٹ کی مذمت

امارات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اس فیصلے سے پہلے کسی سے صلاح مشورہ نہیں کیا نا ہی ہم سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنا ہمارا فرض تھا۔ ہم ایک خود مختار ریاست ہیں اور اپنے مفادات اور حساب کتاب کو دیکھ کر اپنے ایک آزادانہ فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہ ہم ہمیشہ خودمختار فیصلے خود کریں گے۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

نیشنل ٹی 20 کپ 2026 پہلے سیمی فائنلسٹس کا فیصلہ ہو گیا

نیشنل ٹی 20 کپ 2026: پہلے سیمی فائنلسٹس کا فیصلہ ہو گیا

مارچ 17, 2026
واٹس ایپ گیسٹ چیٹس ان لوگوں کو کیسے میسج کریں جن کے پاس واٹس ایپ نہیں ہے

واٹس ایپ گیسٹ چیٹس: ان لوگوں کو کیسے میسج کریں جن کے پاس واٹس ایپ نہیں ہے

مارچ 16, 2026
جاز 5G ہینڈ سیٹس: پاکستان میں سپورٹڈ ڈیوائسز کی مکمل فہرست

جاز 5G ہینڈ سیٹس: پاکستان میں سپورٹڈ ڈیوائسز کی مکمل فہرست

مارچ 16, 2026
SECP نے سہولت اکاؤنٹ کی سرمایہ کاری کی حد تین گنا بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی

SECP نے سہولت اکاؤنٹ کی سرمایہ کاری کی حد تین گنا بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی

مارچ 16, 2026
نئی UAE کراچی شپنگ سروس کیسے کام کرتی ہے ترسیل کا وقت، لاگت اور طریقہ کار

نئی UAE کراچی شپنگ سروس کیسے کام کرتی ہے: ترسیل کا وقت، لاگت اور طریقہ کار

مارچ 16, 2026
پاکستان ریلویز کا عید پر سفر کے لیے 4 اسپیشل ٹرینوں کا اعلان

پاکستان ریلویز کا عید پر سفر کے لیے 4 اسپیشل ٹرینوں کا اعلان

مارچ 16, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

نیشنل ٹی 20 کپ 2026 پہلے سیمی فائنلسٹس کا فیصلہ ہو گیا

نیشنل ٹی 20 کپ 2026: پہلے سیمی فائنلسٹس کا فیصلہ ہو گیا

مارچ 17, 2026
واٹس ایپ گیسٹ چیٹس ان لوگوں کو کیسے میسج کریں جن کے پاس واٹس ایپ نہیں ہے

واٹس ایپ گیسٹ چیٹس: ان لوگوں کو کیسے میسج کریں جن کے پاس واٹس ایپ نہیں ہے

مارچ 16, 2026
جاز 5G ہینڈ سیٹس: پاکستان میں سپورٹڈ ڈیوائسز کی مکمل فہرست

جاز 5G ہینڈ سیٹس: پاکستان میں سپورٹڈ ڈیوائسز کی مکمل فہرست

مارچ 16, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔