اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

فردوس آپا چلی گئیں،حکومتی سطح پر بڑی تبدیلیاں

بلال رشید by بلال رشید
اپریل 28, 2020
in سیاست کی خبریں, قومی نیوز
فردوس آپا چلی گئیں،حکومتی سطح پر بڑی تبدیلیاں

  اپریل 28  2020: (جنرل رپورٹر) حکومتی سطح پر بڑی تبدیلیاں واقع ہو گئیں- فردوس آپا چلی گئیں- شبلی فراز وزیر اطلاعات اور جنرل (ر) عاصم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر ہو گئے

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے عہدہ لے لیا گیا جبکہ سینیٹر شبلی فراز وزیر اطلاعات و نشریات مقرر کر دئیے گئے ہیں- عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے مجھے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے جعلی خبروں اور فیک ٹویٹ سکرین شارٹس کی تردید کرتی ہوں- ساتھ ہی ساتھ فردوس عاشق اعوان نے نئے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کو نئے عہدے کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے میں وزیر اعظم عمران خان کا اپنے اوپر اعتماد کا شکریہ ادا کرتی ہوں- ایک سال اپنی استعداد کے مطابق فرائض نبھانے کی کوشش کی- کپتان کی مرضی ہے جسے چاہے بیٹنگ پر کھلائے جسے چاہے فیلڈ پوزیشن پر کھیلنے کی اجازت دے- میں وزیر اعظم کے فیصلوں کا احترام کرتی ہوں

میڈیا پر چلنے والی خبروں متعلق کہا کہ میڈیا پر چلنے والی بےبنیاد خبروں اور من گھڑت باتوں کی سختی سے تردید کرتی ہوں- ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سیاسی کارکن ہوں- میرا مشن عوام کی فلاح اور ملک کی ترقی ہے جو وزیر اعظم کی قیادت میں جاری رہے گا

دوسری جانب عوامی حلقوں میں جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ کو معاون خصوصی لگانے پر تنقیدی بحث جاری ہے- بعض کا خیال ہے کہ ملک کے اہم عہدوں پر ریٹارڈ جنرل کا آنا گویا کہ فوج کی سیاسی مداخلت ہے- تاہم وزیر اعظم کے کارکنان کی جانب سے اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے- خود پی ٹی آئی کارکنان بھی فردوس عاشق اعوان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے

یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، شہباز شریف
بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

جہان داد خان پی ایس ایل 11 جرمانہ

پی ایس ایل 11: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جہان داد خان کو جرمانہ

اپریل 11, 2026
Infinix Note 60 Pro

Infinix Note 60 Pro: خصوصیات، 6500mAh بیٹری اور پاکستان میں قیمت

اپریل 11, 2026
انسٹاگرام کمنٹس ایڈٹ کرنے کا طریقہ

انسٹاگرام کا دھماکے دار فیچر: اب کمنٹس ایڈٹ کریں مگر ایک اہم شرط کے ساتھ

اپریل 11, 2026
نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ فائنل

نیشنل ویمنز ٹی 20 فائنل: انونسیبلز اور اسٹارز کے درمیان ٹائٹل کا معرکہ

اپریل 11, 2026
Chery Tiggo 7 PHEV vs Jaecoo J7 PHEV

پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کا نیا مقابلہ: Chery Tiggo 7 اور Jaecoo J7 کا تفصیلی موازنہ

اپریل 11, 2026
اسلام آباد ٹاکس 2026 ٹریفک پلان

اسلام آباد ٹاکس 2026: دارالحکومت کے لیے جامع ٹریفک پلان جاری

اپریل 11, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

جہان داد خان پی ایس ایل 11 جرمانہ

پی ایس ایل 11: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جہان داد خان کو جرمانہ

اپریل 11, 2026
Infinix Note 60 Pro

Infinix Note 60 Pro: خصوصیات، 6500mAh بیٹری اور پاکستان میں قیمت

اپریل 11, 2026
انسٹاگرام کمنٹس ایڈٹ کرنے کا طریقہ

انسٹاگرام کا دھماکے دار فیچر: اب کمنٹس ایڈٹ کریں مگر ایک اہم شرط کے ساتھ

اپریل 11, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔