وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے سی این این رپورٹر کلاریساوارڈ کو طالبان سے متعلق نیوز کاسٹ کرتے ہوئے منافقت دکھانے پر دوٹوک جواب دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک بیان میں فاطمہ بھٹو نے سی این این رپورٹر کلاریسا وارڈ کی جانب سے ایک رپورٹ کو شیئر کیا جس میں وہ افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد وہاں کے حالات بتا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | ملک امین برسوں سے مسلم لیگ ن کے خلاف ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان اللہ اکبر کے نعرے لگا رہے ہیں جس پر رپورٹر نے کہا کہ طالبان امریکہ مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔
فاطمہ بھٹو نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اگر کسی رپورٹر کو لوگوں کی جانب سے لگائے گئے نعرے ‘اللہ اکبر’ اور امریکہ مردہ باد میں فرق کا ہی نہیں پتا ایسے رپورٹر کو گھر بیٹھنا چاہیے۔
فاطمہ بھٹو نے مزید کہا کہ میں مغربی میڈیا اس منافقت سے تنگ آ چکی ہوں جس میں وہ دوسروں کی آواز کو دبانے کے لئے معنی و مفہوم ہی تبدیل کر دیتے ہیں۔
سی این این رپورٹر کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان سے گفتگو کے بعد اللہ و اکبر کے نعرے لگاتے ہیں جس پر رپورٹر کلاریسا وارڈ کہتی ہے طالبان امریکہ مردہ باد کے نعرے لگارہے ہیں۔