آئیے اس پر بات کرتے ہیں کہ فائیور پر پیسہ کمانے کے لیے آپ کو کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ آرٹیکل ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو ابتدائی طور پر فائیور پر پیسہ کمانے کا طریقہ سیکھنا چاہتے ہیں۔ مندرجہ ذیل تمام اقدامات پر عمل کریں کیونکہ آپ کو بعد میں اس پر پچھتاوا ہو سکتا ہے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں کہ فائیور سے پیسے کیسے کمائے جا سکتے ہیں۔
مرحلہ 1: ان سروسز کی فہرست بنائیں جو آپ فائیور پر پیش کر سکتے ہیں۔
آپ کے فائیور ویب سائٹ کو کھولنے سے پہلے ہی پہلا مرحلہ شروع ہو جاتا ہے۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ آپ کے پاس کون سی مہارت ہے۔ اگر آپ اپنی صلاحیتوں کو نہیں جانتے تو پھر آپ فائیور پر کون سی سروس دیں گے؟ ظاہر ہے، کچھ نا کچھ تو آپ کے پاس ہونا ضروری ہے۔ آپ فائیور پر صرف وہ خدمات فروخت کر سکتے ہیں جن پر آپ کی اچھی گرفت ہو۔ آپ کو اپنی پیشکش کا انتخاب احتیاط سے کرنا چاہیے۔
مرحلہ 2: فائیور پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں
صرف رجسٹرڈ صارفین کو فائیور تک رسائی کی اجازت ہے۔ آپ کو اپنا ڈیٹا فراہم کرکے "سیلر” کے طور پر رجسٹر کرنا ہوگا۔ یہ کام بہت آسان ہے اور آپ کو پلیٹ فارم پر اپنا اکاؤنٹ بنانے کے لیے کسی قسم کی ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد آپ کو فائیور سے ای میل کے ذریعے ایک تصدیقی لنک موصول ہوگا۔ اب، آپ کو اپنے بارے میں کچھ معلومات درج کرنی ہو گی اور اپنی پروفائل مکمل کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان کے 10 ٹاپ سٹارٹ اپس متعلق جانئے
یہ بھی پڑھیں | اپنا ای کامرس بزنس کیسے شروع کریں؟ مکمل رہنمائی
مرحلہ 3: اپنے فائیور اکاؤنٹ پر 5 گگز بنائیں
اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنی پیش کردہ خدمات کو پوسٹ کریں جنہیں فائیور کی ٹرم میں گگ کہا جاتا ہے۔ آپ جو سروس مہیا کرنے جا رہے ہیں آپ کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ دیکھیں کہ دوسرے لوگ اسے کس طرح سے بیچ رہے ہیں۔
مثال کے طور پر اگر آپ فائیور میں گرافک ڈیزائنر کیٹیگری میں دلچسپی رکھتے ہیں تو خریدار موڈ میں شفٹ ہونے کے بعد اس پر کلک کریں اور دیکھیں کہ لوگ کس طرح سے یہ سروسز مہیا کر رہے ہیں۔ اب، سیلر موڈ پر واپس جائیں، اور اپنی گگ بنائیں۔ آپ ایک نئے سیلر کے طور پر صرف پانچ گگز پوسٹ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ فائیور پر آپ کو کم از کم ادائیگی 5 ڈالر کی ہوتی ہے جبکہ آپ مرضی سے قیمت کا تعین کر سکتے ہیں۔ فائیور پر ہونے والی ہر کمائی سے، فائیور آپ سے 20 فیصد کمیشن لیتا ہے۔