شام ادریس ایک مشہور کینیڈین پاکستانی یوٹیوبر ہیں جو اپنے مزاحیہ کنٹینٹ کے لیے بھی مشہور ہیں۔
شام ادریس کی شادی ساتھی یو ٹیوبر سحر سے ہوئی ہے جو کہ یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملکہ فروگی کے نام سے مشہور ہے۔
شام ادریس اور ان کی بیوی بہت سے تنازعات کا حصہ رہے ہیں۔ اس جوڑے نے 2018 میں شادی کی اور 29 فروری 2020 کو ان کی پہلی بیٹی پیدا ہوئی۔ انہوں نے اپنی پیاری بیٹی کا نام سیرا ادریس رکھا۔ شام ادریس کی پہلی بیوی سے 10 سالہ بیٹی دعا ادریس بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | روپیہ دو سال کی بلند ترین قیمت پر آ گیا
تو کہانی کچھ یوں ہے کہ حال ہی میں شام ادریس اور ان کی اہلیہ سحر نے انسٹاگرام پر اوک ویلی کینیڈا میں ایک کیفے پر الزام لگایا کہ کیفے نے اس لئے ان کو کھانا پیش نہیں کیا کیونکہ وہ مسلمان تھے اور ان کے ساتھ حجاب والی خواتین تھیں۔ خاندان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شائع کی اور اسے ایک اسلاموفوبیا حملہ قرار دیا۔
جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی ، عینی شاہدین نے واقعے کے حقائق سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کردیئے۔ عینی شاہدین اور اوک ویل کے رہائشیوں کے مطابق ، ریسٹورنٹ ایک مسلمان کی ملکیت ہے اور ایسا کچھ نہیں ہوا کیونکہ اسے شام ادریس اور اس کے خاندان نے ایڈٹ کر کے پیش کیا ہے۔
فوڈ چین نے اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر معافی کا بیان بھی شائع کیا ہے۔
لوگوں نے شام ادریس سے بغیر ایڈٹ شدہ ویڈیو پوسٹ کرنے کو بھی کہا کیونکہ اس ویڈیو میں شامل موسیقی کی وجہ سے گفتگو واضح نہیں تھی جو انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔
شام ادریس اور اس کی بیوی پر تنقید کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب لوگوں نے ان کے جھوٹے الزام کو بےنقاب کیا۔