غریدہ فاروقی جو گزشتہ کئی روز سے قربانی سے متعلق منفی ٹویٹس کی وجہ سے تنقید کا شکار ہین اب ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
جس دن سب عید الاضحی منا رہے تھے عین اسی روز غریدہ فاروقی نے ایک ٹویٹ کیا جس میں اس نے کہا کہ اگر ہو سکے تو کسی جانور کی زندگی بچالیں۔
غریدہ فاروقی نے ٹویٹ میں مزید لکھا تھا کہ یہ دن گوشت کھانے کیلئے مختص نہیں ہے۔ جانوروں سے پیار کریں۔ انہیں زندہ رہنے دیں۔
غریدہ فاروقی کے اس ٹویٹ پر گویا طوفان کھڑا ہو گیا اور پاکستانی مسلمانوں کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے ٹویٹر پر مندرجہ ذیل ٹرینڈ بھی چلایا جس میں غریدہ کے اعتراض کا جواب دئیے گئے:
#Shame_On_GharidahFarooqi
غریدہ فاروقی کو اسکے اعتراض پر جوابات کا سلسلہ شروع ہوا تو اس نے نئی تاویلات کا سلسلہ شروع کر دیا۔
غریدہ فاروقی نے اعتراض کیا کہ مجھ پر پر سیکولر، غیر ملکی فنڈڈ، بھارتی ایجنٹ کا لیبل لگایا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ مجھے گالیاں دی گئی ہیں اور دعوی کیا کہ مجھے ہراساں کیا گیا اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ غریدہ نے مزید کہا کہ میں نے تو بس جانوروں کے حقوق کی بات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں | علی شاہ نے اپنے لباس کی شرائط کا جواب دیا
کبھی کہا کہ ہم ایک پاگل اور خطرناک قوم بن چکے ہیں تو کبھی عورت کارڈز اور لبرلز کا سہارالیا ۔
غریدہ فاروقی اسی پر نہیں رکیں ، کراچی میں عید کے روز ایک واقعہ پیش آیا جس میں قربانی کیلئے لایا گیا بھینسا رسیاں تڑوا کر بھاگ نکلا، جس نے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد جب بھینسا قابو نہ آیا تو لوگوں نے اس پر گولیاں چلادیں اور ٹانگ زخمی کرکے بھینسے پر چھری پھیر دی۔
اس ایک واقعے کو بنیاد بناکر غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کیا کہ مختلف علاقوں میں قربانی کےمعصوم جانوروں کیساتھ جسطرح ظلم بربریت کیاگیاگولیاں مارمارکرجانورکواَدھ مواکرکےتکلیف پہنچائی گئی؛یہ کہاں کی مسلمانیت اورانسانیت ہے؟اکثرایساہی کیاجاتاہے۔
غریدہ فاروقی نے الزام لگایا کہ جانوروں کو بری چھریوں سے زبح کیا جاتا ہے اور اناڑی قصائی لائے جاتے ہیں۔ مزید یہ الزام بھی لگایا کہ جانوروں کو بھوکا پیاسا رکھا جاتا ہے۔
غریدہ فاروقی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عید جو فارغ لوگ ہوں وہ ایسے لوگوں کے خلاف ٹرینڈ بنائیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے غریدہ سے سوال کیا کہ کیا ایک آدھے واقعے کو بنیاد بنا کر سب پر بلکہ پوری قربانی پر ہی الزام دینا ٹھیک ہے؟ کیا غریدہ فاروقی قصائیوں کی چھریاں چیک کرتی رہی ہیں جو ایسے الزام لگا رہی ہین؟ یقینا اناڑی قصائی بھی ہوتے ہیں مگر لوگ کسی اچھے قصائی سے ہی قربانی کروانا پسند کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے مزید کہا کہ وہ اپنے جانور کو اچھی خوراک کھلاتے ہیں تاکہ عید تک بکرے یا جانور کا زیادہ گوشت بن جائے۔ بیچنے والے بھی اچھی بکائی کے لئے ایسا ہی کرتے ہیں۔
پتہ نہیں غریدہ فاروقی کو کس نے کہا کہ جانور کو بھوکا رکھاجاتا ہے؟ ہم تو قربانی سے پہلے جانور کو چارہ کھلاتے اور پانی پلاتے ہیں۔
صارفین نے مزید کہا کہ غریدہ فاروقی کو چاہئے کہ وہ ٹال مٹول کی بجائے معافی مانگے کیونکہ غلطی کر کے غلطی پر اصرار کرنا بھی بہت بڑی غلطی ہے۔