ہمارے ہاں عید ہر مہمانوں کی آمد کو لازمی سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک خوشی کا تہوار ہوتا ہے جسے مل کر منانے پر ہی مزہ آتا ہے۔ اگر ہم بات کریں پاکستان کی تو آئیے جانتے ہیں کہ کون سے 3 مشروب ہیں جنہیں آپ باآسانی گھر بنا سکتے ہیں اور مہمانوں کو پیش کر سکتے ہیں۔
1۔ لیموں پانی (سکنجوی)
لیموں کو پانی میں مکس کر بنائے جانے والے ہانی کو عموما پاکستان میں سکنجوی بولا جاتا ہے چونکہ عید الفطر 2022 سخت گرمی میں آ رہی ہے لہذا گرمیوں میں یہ مشروب ویسے بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | کراچی یونیورسٹی حملہ: خاتون بمبار کے شوہر نے نیا انکشاف کر دیا
2۔ دودھ سوڈا
پاکستان میں دودھ سوڈے کو کافی پسند کیا جاتا ہے۔ دودھ سوڈے کا مطلب ہے کہ دودھ میں سپرائٹ یا سیون اپ کی بوتل کو مکس کیا جائے۔ ان دونوں کو ملانے سے ایک اچھا اور مزیدار مشروب بن جاتا ہے جسے گرمیوں میں کافی پسند کیا جاتا ہے اور اس سے سخت پیاس بھی جلد بجھ جاتی ہے اور دل کو سکون سا ملتا ہے۔
3۔ فروٹ جوس
اگر صحت اور طاقت کی بات کریں تو کسی بھی موسمی فروٹ کو دودھ میں گرینڈ کر کے فریش جوس بنایا جاتا ہے۔ عموما ہمارے ہاں رواج کے طور پر فروٹ لے کر آتے ہیں سو آپ اس کا بھی جوس بنا کر ان کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔