قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ عید پر جب وہ بچوں کو دیکھتے ہیں تو انہیں اپنا بچہن یاد آ جاتا ہے۔
انہوں نے بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے اپنے بیان میں بتایا کہ جب ان کا بچپن تھا تو وہ عید الاضحی کے موقع پر اپنے والد کے ساتھ بکرا منڈی بہت شوق سے جایا کرتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب بکرا لے کر وہ اور ان کے ابو گھر آتے تو وہ بکرے کے سر پر خوبصورتی کے لئے مہندی بھی لگاتے تھے اور اس کو خوب سجایا کرتے تھے۔ جانور کو ساری رات گھماتے اور خوب مزے کرتے۔
شاہد آفریدی نے مزید بتایا کہ عید سے ایک رات قبل وہ اپنے قربانی کے جانوروں کے ساتھ گزارتے تھے۔ جب صبح عید کی نماز کے بعد جانور کو ذبح کیا جاتا تو وہ رحم دلی کی بنا پر رو پڑتے تھے کیونکہ انہیں اس جانور سے بہت پیار ہو چکا ہوتا تھا۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی قربانی کے لئے لائے گئے جانور کی وڈیو بھی بنائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ چھوٹے تھے تو عید الاضحی کے دنوں میں خوب مزے کرتے تھے۔
قربانی کے گوشت سے متعلق انہوں نے کہا کہ آپ قربانی کا گوشت غریبوں کو ضرور دیں اور جو بچے اس سے وہ بار بی کیو کریں گے پارٹی ہو گی اور بچوں کے ساتھ انجوائے کریں گے۔