عید الفطر رمضان کے اختتام پر منائی جانے والی ایک مبارک اور خوشیوں بھری عید ہے جو اہلِ خانہ، دوستوں اور پیاروں کے ساتھ منانے کا خاص موقع ہے۔ یہ دن شکر گزاری، سخاوت اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے۔
عید الفطر محبت اور مہربانی کے جذبات کو بڑھانے، رشتوں کو مضبوط کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔
اس موقع پر لوگ ایک دوسرے کو محبت بھری دعاؤں، مخلصانہ پیغامات اور خوبصورت اقوال کے ذریعے خوشیوں میں شریک کرتے ہیں۔
یہاں پر عیدالفطر کےلیے خصوصی پیغامات ، دعائیں اور اقوال دیے جارہے ہیں جن کے زریعے آپ اپنے پیاروں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرسکتے ہیں۔
عید الفطر مبارکباد کے پیغامات 2025
1۔ عید مبارک! اللہ کرے کہ یہ عید آپ کے لیے بے شمار خوشیاں، لازوال رحمتیں اور مسکراہٹوں کے بے حساب مواقع لائے۔
2۔ اس خوبصورت موقع پر آپ کو خوشحالی، امن اور محبت کی دعائیں۔ عید مبارک!
3۔ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کو روشنی، دل کو محبت اور روح کو سکون سے بھر دے۔ عید مبارک!
4۔ جیسے چاند اپنی روشنی بکھیرتا ہے، ویسے ہی یہ عید آپ کی زندگی میں امید اور خوشی لے کر آئے۔
5۔اللہ کرے کہ یہ بابرکت عید آپ کے لیے نئی راہیں اور بے انتہا خوشیاں لے کر آئے۔
6۔ آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو ایک دلفریب، محبت بھرا اور مسکراہٹوں سے بھرپور دن مبارک ہو۔
7۔ عید کی خوشیاں مبارک ! اللہ پاک آپ کو آپ کے پیاروں کو ڈھیروں برکتوں اور رحمتوں سے نوازیں۔
8۔ عید صرف ایک خوشی کا تہوار نہیں، بلکہ صبر، محبت اور سخاوت کی یاد دہانی ہے۔
9۔ آئیے اس خاص دن کے ہر لمحے کو شکر گزاری اور خوشی کے ساتھ قیمتی بنائیں۔ عید مبارک!
10۔ اللہ کرے آپ کا گھر خوشیوں سے، دل محبت سے اور روح ایمان کی روشنی سے بھرپور ہو۔ عید مبارک
یہ بھی پڑھیں: عید الفطر 2025 کے موقع پر تعطیلات کا اعلان
عید الفطر پر مبارکباد کے میسج 2025
1۔عید کا دن ہمیں اُن نعمتوں پر غور کرنے کی یاد دلاتا ہے جنہیں ہم اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں یا معمولی لیتے ہیں۔ عید مبارک!
2۔اس مبارک موقع پر میری دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو صبر اور کامل ایمان عطا فرمائے۔ عید مبارک!
3۔عید کا اصل جوہر محبت بانٹنے اور خیال رکھنے میں ہے۔ اللہ پاک کو محبتیں بانٹنے والا بنائے۔ عید مبارک!
4۔ عید ہمیں اتحاد اور معافی کا سبق دیتی ہے۔ اللہ پاک ہمیں درگزر کرنے والا بنائے ۔ عید مبارک!
5۔ آئیے اس عید کو رحمت اور محبت کا ذریعہ بنائیں۔
میری دعا ہے کہ ہر نیکی آپ کا دل مزید روشن کرنے کا باعث بنے۔
6. رمضان کے بعد بھی رحمت، سخاوت، صبر اور شکر گزاری کی روح کو ہمیشہ اپنے دل میں زندہ رکھیں۔ عید مبارک!
7۔اللہ کرے کہ یہ عید آپ کے دل کو سکون، آپ کے گھر کو خوشیوں اور آپ کی زندگی کو کامیابی سے بھر دے۔
8۔عید صرف جشن منانے کا دن نہیں، بلکہ اللہ کی نعمتوں کو یاد کرنے اور پیاروں کے ساتھ میسر ہر لمحے کی قدر کرنے کی یاد دہانی ہے۔
9۔اس خوشیوں بھرے موقع پر، اللہ آپ کی تمام دعائیں قبول کرے اور آپ کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرے۔ عید مبارک!
10 عید مبارک! اللہ کرے کہ یہ عید آپ کو محبت، نرمی اور مثبت سوچ پھیلانے پر مزید استقامت عطا فرمائے۔
عید الفطر پر عید مبارک کے خوبصورت اقوال 2025
1۔عید رمضان کا اختتام نہیں، بلکہ ایک نئی شروعات ہے جو ایمان، صبر اور شکر گزاری سے بھرپور ہے۔ میری طرف سے دلی عید مبارک!
2ـ عید ہمیں یاد دلاتی ہے کہ بیشک ہر مشکل کے بعد آسانی ہے ۔
3. عید کھانے پینے اور نئے کپڑوں کا نام نہیں، بلکہ محبتیں بانٹنے اور نفرتوں کے خاتمے کا نام ہے۔
4. عید کی اصل خوشی دوسروں کو دینے، معاف کرنے اور ضرورت مندوں کا سہارا بننے میں ہے۔
5. عید ایک خاموش یاد دہانی ہے کہ دنیا میں کوئی چیز مستقل نہیں، نہ خوشی، نہ غم۔
6. اس بابرکت دن پر یاد رکھیں کہ حقیقی خوشی اس میں نہیں جو ہمارے پاس ہے، بلکہ اس میں ہے جو ہم دوسروں کو دیتے ہیں۔
7. عید اس بات کا ثبوت ہے کہ صبر اور استقامت کا پھل ہمیشہ خوبصورت طریقے سے ملتا ہے۔
8. عید کی اصل روح سخاوت میں ہے۔ جتنا آپ دوسروں کو دیتے ہیں، اتنا ہی آپ کی روح کو تازگی نصیب ہوتی ہے۔
9۔ ہر عید ایک نیا آغاز ہے ماضی کی رنجشیں بھلا کر محبت، رحم دلی سے پیش آنے اور معافی کر کے گلے لگانے کا موقع۔
10۔عید کی خوبصورتی صرف جشن میں نہیں، بلکہ اُن دلوں میں ہے جو اس کے ذریعے پھر سے ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔
اللہ کرے کہ یہ عید آپ کے لیے محبت، خوشیوں اور امید کی کرن لے کر آئے۔
عید مبارک!