حکومت نے عید الفطر 2024 کے سلسلے میں 10 سے 13 اپریل تک 4 چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وہ دفاتر جو ہفتے میں 5 دن کام کرتے ہیں انہیں 10 اپریل بروز بدھ سے 12 اپریل بروز جمعہ تک چھٹیاں دی گأی ہیں۔ جبکہ ہفتے میں 6 کام کرنے والے دفاتر کے لیے 10 اپریل بروز بدھ سے 13 اپریل بروز ہفتہ تک چھٹیاں مقرر کی گئی ہیں۔
عید الفطر کا اسلامی تہوار رمضان المبارک کے ختم ہونے پر منایا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سال 2024 میں عید الفطر 10 اپریل یا 11 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔