عید الفطر ایک خوشیوں بھرا تہوار ہے اور اس دن عموما ایکد دوسرے کو محبت بھرے پیارے میسجز بھیحے جاتے ہیں جن میں عید مبارک کا میسج ہوتا ہے۔ آئیے آپ کی آسانی کے لئے ہم ذیل میں 10 خوبصورت میسجز لکھ رہے ہیں جو آپ عید الفطر 2024 کے موقع پر اپنے پیاروں کو بھیج سکتے ہیں۔
- 1۔ عید مبارک! دعا ہے کہ یہ عید آپ کے لئے آپ کی زندگی میں ہمیشہ کے لئے خوشیاں بھر دے۔ آمین
- 2: آپ کو اور آپ کی فیملی کو عید کی بہت بہت مبارکباد! اس عید کے پرمسرت موقع ان لوگوں کو بھی یاد رکھئے گا جو عید کی خوشیوں سے محروم ہیں۔
- 3: تقبل اللہ منا ومنکم، عید مبارک! اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ سدا خوش رہیں اور آپ کی زندگی ہمیشہ مہکتی رہے۔ آمین
- 4: میرے پیارے دوست، بہت بہت عید مبارک ہو۔ عید کے اس پر مسرت موقع پر مجھے اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھنا۔ میں بھی ان شاء اللہ آپ کے لئے دعا کروں گا۔
- 5: آپ کو اور آپ کی فیملی کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔ خوش رہیں مسکراتے رہیں۔
- 6: تقبل اللہ منا ومنکم، عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ تعالی آج کےمبارک دن آپ کی ہر نیک اور جائز حاجت کو پورا فرمائے۔ میرے واسطے بھی دعا کیجئے گا۔
- 7: خوشیوں سے بھرپور عید الفطر کا دن مبارک ہو۔ عید الفطر کے اس مبارک موقع پر اپنا، اپنے اہل خانہ کا اور اردگرد کے لوگوں کا خاص خیال رکھئے گا۔
- 8: امید ہے آپ بخیر و عافیت ہوں گے۔ آپ کو عید الفطر کا یہ محبتوں اور خوشیوں بھرا دن مبارک ہو۔ اللہ تعالی اس دن کو ہمارے ملک اور قوم کے لئے مبارک اور امن والا کرے۔ آمین
- 9: عید مبارک جناب۔ آپ کو اور آپ کے گھر والوں کی عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔ آپ سے ملنے کا بہت ارمان ہے، وقت ملا تو کال کیجئے گا۔ ان شاء اللہ مل کر گھپ شپ ہوتی ہے۔
- 10: عید مبارک! ہنستے رہیں مسکراتے ہیں۔ عید کی خوشیاں بانٹتے رہیں۔