عید الضحی کی آمد کے دن آتے ہی سبزیوں کی نئی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ بات کی جائے لاہور کی تو سبزیوں کی قینتوں میں عید کی آمد ہوتے ہی کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیاز 37 روپے کلو، ٹماٹر 80 روپے کلو اور لہسن فی کلو کے حساب سے 180 روہے پہ فروخت ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ ادرک 370 روپے فی کلو، لیموں 95 روپے، آلو 75 روپے نیز کریلا فی کلو کے حساب سے 40 روپے پ فروخت کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں میتھی 90 روپے کلو گوبھی 50 روپے کلو اوت بینگن 95 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔
شملہ مرچ کی قیمت 80 روپے فی کلو جبکہ پھول گوبھی 70 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔
لاہور کے مقامی بازاروں میں کسی نے نا تو کوئی ماسک پہنا ہے نا ہی سیناٹائزر کا استعمال ہے، ایس او پیز کو مکمل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد کی بات کریں تو ٹماٹر 100 روپے فی کلو کے حساب سے جبکہ پیاز 50 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
خریدار حضرات کا کہنا ہے کہ چونکہ عید کے قریب قیمتوں میں اضافہ ہو جانا ہے لہذا ہم ابھی سے خریداری کر رہے ہیں۔