عید الاضحی کو پاکستان میں بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا کہ مرکزی بینک عید الاضحیٰ 2024 کے موقع پر 29 سے 30 جون تک بند رہے گا۔
جبکہ ملک بھر کے تمام کمرشل بینک بھی چار دن یعنی جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے لیے بند رہیں گے۔
وفاقی حکومت نے ایک روز قبل عید الاضحیٰ کے موقع پر تین دن کی تعطیلات کی منظوری دی تھی۔
عید الضحی 2024 عام تعطیلات
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے عیدالاضحی کے موقع پر عام تعطیلات کی منظوری حسب ذیل دی ہے:
ہفتہ میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے لئے 29 سے 30 جون 2024 (جمعرات اور جمعہ) جبکہ ہفتہ میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے لیے 29 جون سے 1 جولائی 2024 (جمعرات، جمعہ اور ہفتہ)۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان میں عید الاضحی 29 جون کو ہو گی
یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پیر کو پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں عید الاضحیٰ 29 جون (جمعرات) کو منائی جائے گی۔ یہ فیصلہ مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ کراچی، لاہور سمیت مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔