محکمہ موسمیات پاکستان نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال 1446 ہجری کا چاند 30 مارچ 2025 کی شام کو نظر آنے کا امکان ہے۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق نیا چاند 29 مارچ 2025 کو 15:58 PST پر پیدا ہوگا۔ اس بنیاد پر 30 مارچ 2025 کی شام کو چاند دیکھے جانے کے قوی امکانات ہیں۔
دوسری جانب موسم کی پیش گوئی کے مطابق مختلف علاقوں میں جزوی طور پر مطلع ابر آلود موسم رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ سے بعض مقامات پر چاند کی رویت متاثر ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے علاوہ پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن سپارکو نے بھی پیش گوئی کی ہے کہ عیدالفطر ممکنہ طور پر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔
عیدالفطر 2025 کے چاند کی حتمی رویت کی تصدیق کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی زونل اور ضلعی کمیٹیاں 30 مارچ 2025 کو اجلاس منعقد کریں گی۔ چاند کی رویت کے اعتبار سے ملک بھر میں عید الفطر 2025 کی خوشیاں منائے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: عید الفطر کے دن ادا کی جانے والی سنتیں اوراعمال