جون 12 2020: (جنرل رپورٹر) عوام لاپرواہی کر رہی ہے لہذا اب سختی سے نمٹا جائے گا- ایس او پیز پر عمل درآمد نا ہونے کی وجہ سے کورونا کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے- وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ کورونا معاملات کو اب خود دیکھوں گا جس شعبے یا ادارے میں عمل درآمد نا ہاا اسے بند کر دیا جائے گا
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی جانب نے مسلسل لاپرواہی کی جا رہی ہے لہذا اب سختی سے نمٹا جائے گا- کورونا معاملات کی خود نگرانی کروں گا اور جن علاقوں دکانوں محلوں محکموں یا اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد نا کیا گیا انہیں بند کر دیا جائے گا
وزیراعظم نے کہا کہ آج پوری دنیا نے تسلیم کر لیا ہے کہ لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں ہے بھارت جیسے ملک جیسی ہماری صورتحال نہیں ہے- ہم بھارت کو اپنے کامیاب احساس پروگرام استعمال کرنے کی دعوت دیتے ہیں وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں- انہوں نے کہا کہ ایسے لگتا ہے جیسے اپوزیشن چاہتی ہے کہ کورونا سے زیادہ سے زیادہ اموات ہوں اور ہم حکومت کے خلاف سازش کر سکیں- ایک صاحب ہیں جو لندن سے آئے اور لیپ ٹاپ کے سامنے ماسک لگا کر بیٹھ گئے- انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے حکومت کسی کے دباؤ میں نہیں آئی
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر جمعرات کو کیا- انہوں نے کہا کہ چونکہ کورونا تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور ہماری عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے لہذا اب کورونا معاملات کو خود وزیر اعظم ہاؤس سے باقاعدگی سے دیکھوں گا- انہوں نے کہا لہ اس حوالے سے روزانہ کی بنیادوں پر مانیٹرنگ ہو گی اور معلومات اکٹھی کی جائینگی- جس جگہ بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی انتظامیہ فوری اس علاقے یا شعبے کو بند کر دیگی- انتظامیہ کی جانب سے اب سخت لیا جائے گا جبکہ ٹائیگر فورس بھی ان کی مدد کرے گی
مزید برآں وزیر اعظم نے ہیلتھ ورکرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ لوگ جہاد کر رہے ہیں ان کے لئے خصوصی پیکجز کا اعلان کریں گے- ہمارا معاملہ امریکہ یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک سے ہٹ کر ہے ہمیں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ غربت کا مسئلہ بھی درکار ہے ہم ان کی طرح کسی صورت لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے- ہم پوری دنیا کو یہ بات سمجھ آ گئی ہے کہ لاک ڈاؤن کورونا کا حل نہیں ہے
ہمیں علم تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے اماات بڑھیں گی لیکن اپوزیشن کی تنقید فضول ہے وہ کورونا معاملات کی آڑ میں اپنی بڑھتی ہوئی کرپشن کو چھپانا چاہتے ہیں جو کہ ایسا نہیں ہو گا
ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی بہترین حکمت عملی کو تجویز دیا ہے اور غریب طبقے کے لئے 120 ارب روپے کا پیکج بھی دیا ہے جب کہ ملکی معیشت پہلے سے کئی بحرانوں سے دوچار ہے- حکومت کی کوشش ہے کہ اسپتالوں میں تمام تر طبی سہولیات میسر ہوں