عمران خان کی پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کو گرفتاری سے بچنے کی ہدایت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مریدکے سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کو گرفتاری سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 18 مئی جمعرات کو مریدکے میں پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم کے لیے دفعہ 144 نہیں ہے تو پھر اسے پی ٹی آئی کے جلسوں کے خلاف کیوں لاگو کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | لوگوں نے عمران خان کی دہشتگردانہ ذہنیت مسترد کر دی ہے: مریم اورنگزیب
دو ہفتوں میں حالات بہتر ہو جائیں گے
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دو ہفتوں میں حالات بہتر ہو جائیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن وہ کچھ بھی کر لیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے اسلام آباد پولیس کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کو ایک "نامعلوم” کیس میں دو دن کے لیے گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔
جسٹس اورنگزیب نے فواد چوہدری کی دو دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو فواد چوہدری کو اسلام آباد میں درج کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔