عمران خان پاکستان کے اس وقت سب سے مشہور سیاستدان ہیں۔ وہ بائیس سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد 2018 میں وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ تاہم تین سالہ دور حکومت کے بعد پارلیمنٹ کے عدم اعتماد کے ووٹ کے زریعے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ اس کے بعد سائفر، عدت سے پہلے نکاح اور توشہ خانہ سمیت دیگر کیسز چلائے گئے جس کے نتیجے میں وہ اب تک جیل میں ہیں۔