عمران خان نے تمام منحرف افراد کی پارٹی رکنیت ختم کر دی
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ دنوں پارٹی چھوڑنے والے تمام رہنماؤں اور عہدیداروں کی بنیادی رکنیت منسوخ کردی ہے۔
اگرچہ 9 مئی کے تشدد کے نتیجے میں متعدد رہنما پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں، لیکن ان میں سب سے قابل ذکر سینئر نائب صدر فواد چوہدری، سابق وفاقی وزراء شیریں مزاری، عامر محمود کیانی اور وزیر اعظم کے سابق مشیر ملک امین اسلم ہیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ نے اسد عمر کی رکنیت منسوخ ہوئی ہے یا نہیں جنہوں نے سیکرٹری جنرل اور کور کمیٹی کے رکن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن انہوں نے پارٹی کو مکمل طور پر نہیں چھوڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں | باہر جانے کا کوئی پلان نہیں: ای سی ایل میں نام ڈالنے پر عمران خان کا حکومت کو شکریہ
عمران خان کا منحرف ارکان متعلق پیغام
عمران خان نے ان منحرف افراد کو ہٹانے کا بھی حکم دیا جو پارٹی کی کور کمیٹی کا حصہ تھے۔ وہ اب پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپس کا حصہ نہیں رہیں گے اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا تاکہ منحرف ہونے والوں کے ریفرنسز میں ترمیم کی جا سکے۔ ۔
اس کے علاوہ، جمعرات کو ایک بیان میں، پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ ان کی پارٹی کے رہنما اور کارکن ریاستی دہشت گردی کی پوری طاقت کا سامنا کر رہے ہیں۔