مئی 01 2020: (جنرل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے ایک دفعہ پھر مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کر دی ہے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اشرافیہ نے ملک میں سوچے سمجھے بغیر لاک ڈاؤن کر دیا اور کسی نے غریب مزدور طبقے کا نہیں سوچا- انہوں نے کہا کہ کورونا اگر صرف غریبوں کو ہوتا تو یہ کبھی لاک ڈاؤن نا کرتے- کورونا چانکہ امیر غریب دونوں کو ہوتا ہے اس لئے حکمران اشرافیہ نے لاک ڈاؤن کر دیا اور یہ نہیں سوچا کہ غریب اور مزدور طبقے کا کیا بنے گا- ان کا کسی نے نہیں سوچا ہی نہیں
انہوں نے کہا کہ گندے پانی سے مرنے والوں کی کسی کو فکر ہی نہیں- ہم لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کریں گے اور آہستہ آہستہ تمام شعبوں کو کھولیں گے
انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا تھا اپریل کے اختتام پر اسپتالوں میں مریضوں کی زیادتی ہو گی جبکہ ایسی کوئی صورتحال نہیں ہوئی نا ہی وینٹی لیٹرز کی تعداد کم پڑی ہے- اللہ کا شکر ہے ابھی تک حالات کنٹرول میں ہیں- بیشتر ممالک میں صورتحال خراب ہے جبکہ ہمارے ہاں کئی ملکوں سے بہتر صورتحال ہے- ہمارے ملک میں کورونا کیسز بتدریج کم واقع ہوئے نا ہی زیادہ پھیلاؤ ہے- انہوں نے کہا کہ جب تک کورونا کی ویکسن تیار نہیں ہوتی اگر وباء پر بظاہر قابو پا بھی لیا جاتا یے تو اس کا خطرہ باقی رہے گا- پاکستان میں صحت کا ڈھانچہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے
مودی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مودی سے یہ توقع نہیں تھی وہ اتنا ڈرپوک نکلا کہ پورا ملک ہی بند کر دیا- یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی آڑ لے کر ہندو نظریے کی تبلیغ کی جا رہی ہے- مسلمانان کشمیر پر بےجا ظلم و ستم کیا جا رہا ہے
دوسری جانب اسلام آباد کی وفاقی حکومت نے کورونا ریلیف فنڈ اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو ملانے کا فیصلہ کیا ہے- اس متعلق ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق احساس ایمرجینسی کیش پروگرام کے تحت سب سے زیادہ رقم سندھ میں تقسیم کی گئی
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو کامسٹیک ہیڈ کوارٹرز میں کورونا وائرس کی وبا کے سلسلے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے پاکستان میں حالات بہتر ہیں- کورونا فنڈ کی رقم کورونا سے متاثرین افراد کے لئے رکھی گئی ہے- کہا کہ کورونا فنڈ سے رقم حاصل کرنے کے لئے بےروزگار افراد ایس ایم ایس کے زریعے اپلائی کر سکتے ہیں- اس پروگرام کا آغاز بھی جلد کر دیا جائے گا جس کے بعد ٹائیگر فورس بےروزگار ہونے والے افراد کی نشاندہی کرے گی اور ساتھ رجسٹریشن کا عمل بھی کیا جائے گا
وزیراعظم نے ریلیف متعلق ایک اور خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور درمیانی سائز کی انڈسٹریز کے لئے ایک بڑا پیکج لا رہے ہیں مگر فنڈ کی ضرورت ہے- اگر ملک کے لئے درد رکھنے والے مخیر حضرات کورونا فنڈ میں ایک روپیہ دیں گے تو حکومت اس میں 4 روپے شامل کرے گی
یاد رہے کہ گزشتہ دن وزیر اعظم نے کورونا سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن کی مخالف کی تھی