پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے عمانی اسکالرشپ پروگرام 2025–26 کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں جس کے تحت پاکستانی طلباء کو عمان کی معروف جامعات میں مفت تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
یہ پروگرام عمان کی جانب سے بین الاقوامی طلباء کو خوش آمدید کہنے اور پاکستان کے ساتھ تعلیمی و ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔ اس کے تحت انجینئرنگ، ہیومینٹیز، آئی ٹی اور دیگر سائنسی مضامین (میڈیسن کے علاوہ) میں مکمل فنڈڈ انڈرگریجویٹ اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔
اسکالرشپ میں کیا شامل ہے؟
100٪ ٹیوشن فیس معافی
ماہانہ وظیفہ: OMR 200 (اگر رہائش خود کا بندوبست کریں) یا OMR 140 (اگر رہائش فراہم کی جائے)
ہر سال ایک ریٹرن ایئر ٹکٹ کا خرچ بھی شامل ہے
شریک جامعات:
کون درخواست دے سکتا ہے؟
پاکستانی شہریت ہونی چاہیے
گزشتہ 3 سال میں انٹرمیڈیٹ یا اس کے مساوی تعلیم مکمل کی ہو
عمر 23 سال سے کم ہو
طبی اعتبار سے فٹ ہو
عمان کی وزارت تعلیم سے مساواتی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو
درخواست کا طریقہ:
یونیورسٹی کا انتخاب کریں – پہلے یہ فیصلہ کریں کہ عمان کی کون سی یونیورسٹی میں پڑھنا چاہتے ہیں۔
درخواست بھیجیں – 25 اگست 2025 سے پہلے براہِ راست منتخب یونیورسٹی کو درخواست دیں۔
قبولیت کا خط محفوظ رکھیں – جب یونیورسٹی سے خط ملے تو اس خط کو سنبھال کر رکھیں، کیونکہ بعد میں HEC کو دینا ہوگا۔
HEC کو درخواست جمع کریں – اپنی مکمل درخواست 23 ستمبر 2025 سے پہلے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھیجیں۔ آخری دن کا انتظار نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں : نادرا میں شناختی کارڈ پر نام کی تبدیلی کا طریقہ