پنجاب اسمبلی میں اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے۔
ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد بزدار کو پارلیمانی لیڈر مقرر کیا۔
گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے لیے 18 رکنی ورکنگ کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پنجاب کابینہ کی منظوری؛ مسلم لیگ ق کا کوئی ممبر شامل نہیں
یہ بھی پڑھیں | تحریک انصاف نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا؟ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں پی ٹی آئی کی نئی بننے والی حکومت کے لیے 18 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں صرف پی ٹی آئی کے وزرا حلف اٹھائیں گے۔
پی ٹی آئی کے ایم پی اے یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، راجہ یاسر ہمایوں، علی افضل ساہی، ہاشم ڈوگر اور فیاض الحسن چوہان کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
وزراء کی تقریب حلف برداری کے وقت اور تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔