صدر نے جسٹس فائز عیسیٰ کو پاکستان کا اگلا چیف جسٹس نامزد کر دیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو پاکستان کا اگلا چیف جسٹس نامزد کر دیا ہے۔
صدر کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس وقت سینئر ترین جج ہیں جو موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد 17 ستمبر 2024 کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2024 کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ جائیں گے۔
صدر، جنہوں نے آئین کے آرٹیکل 175اے (3) کے تحت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقرری کی وہ 17 ستمبر 2024 کو ان سے عہدے کا حلف بھی لیں گے۔
صدر کی طرف سے منظوری کے بعد متعلقہ اداروں جیسے سپریم کورٹ آف پاکستان، وزارت قانون، اٹارنی جنرل آفس اور لاء کمیشن آف پاکستان کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | مائنس ون فارمولے پر عمل ہوا تو پی ٹی آئی نہیں رہے گی، اسد عمر