صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
دریں اثنا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر سید محمد انور کی وفاقی شرعی عدالت کے جج کے طور پر تقرری کی منظوری بھی دی۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دونوں تقرریوں کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں | بلاول بھٹو نے 5 جولائی کو قومی تاریخ کا یوم سیاہ قرار دیا