عارف علوی نے نوجوانوں سے درخواست
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مون سون شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
قومی مون سون شجر کاری مہم کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے رہائشی اور صنعتی علاقوں کے ساتھ ساتھ بازاروں اور سڑکوں کے کنارے شجرکاری پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | برطانیہ 2025 تک پاکستان کے ساتھ تجارت دوگنی کر دے گا
یہ بھی پڑھیں | لاہور ہائی کورٹ نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ متعلق دوبارہ سماعت کا حکم دے دیا
موسمیاتی تبدیلیوں
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے نتیجے میں گلیشیئر پگھل رہے ہیں اور سیلاب آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں سے ایک ہے اور اسے ہر سال سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جنگلات اگانے کی کوششیں تیز کرنی ہوں گی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں جنگلات کا کل رقبہ چار اعشاریہ آٹھ فیصد ہے۔ بین الاقوامی معیار کے مطابق کسی بھی ملک کا جنگلات کا رقبہ تقریباً پچیس فیصد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے رقبے میں اضافہ ہمیں سیلاب سے موثر تحفظ فراہم کرے گا۔